ہوم » نیوز » عالمی منظر

کوروناوائرس کاقہر: دنیا میں کوروناوائرس سے 4623اموات، 125,841افراد ہیں متاثر

چین کے ہوبئی صوبہ کی راجدھانی ووہان سے شروع ہونے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 113ممالک آگئے ہیں اوراس سے مرنے والوں کی تعداد 4623 ہوچکی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Mar 12, 2020 09:37 AM IST
  • Share this:
کوروناوائرس کاقہر: دنیا میں کوروناوائرس سے 4623اموات، 125,841افراد ہیں متاثر
کورونا وائرس (كووڈ -19)

چین کے ہوبئی صوبہ کی راجدھانی ووہان سے شروع ہونے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 113ممالک آگئے ہیں اوراس سے مرنے والوں کی تعداد 4623 ہوچکی ہے جبکہ 125,841لوگ اس وائرس کے سبب زندگی اور موت کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ہندستان میں بھی یہ آہستہ آہستہ پھیلنے لگا ہے اور 60لوگوں میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان لوگوں میں کیرالہ کے وہ تین لوگ بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔ اس وائرس پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80فیصد معاملات 60برس سے زیادہ عمر کے لوگوں سے جڑے تھے


اس وقت کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی مجموعی تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں کورونا سے اب تک 3169لوگوں کی موت گئی ہے جبکہ 80,793لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس پوری طرح پھیل چکا ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے اب تک 827لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 12462لوگ اس متاثر ہوئے ہیں۔خلیجی ملک ایران میں بھی کورونا وائر کا قہر جاری ہے۔ ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر 354لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 9000لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔اٹلی اور ایران کے ساتھ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا سے اب تک 60لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 7755لوگ اس سے متاثر ہیں۔



عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق چین سے باہر کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 4،590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ چین سے باہر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 37،370 ہو گئی ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق چین سے باہر 113 ممالک میں کورونا وائرس کے 4،590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 37،370 ہو گئی ہے ۔چین سے باہر کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1130 ہو گئی ہے ۔


فرانس میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہو گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل جیروم سالومون نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔فرانس میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 497 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2281 ہو گئی ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ مرنے والے 48 افراد میں سے زیادہ تر لوگوں کی عمر 75 سال سے زائد تھی اور وہ دیگر کئی بیماریوں سے بھی مبتلا تھے
First published: Mar 12, 2020 09:37 AM IST