ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں کم ہوا کورونا کا خوف ، سیکس کیلئے دوبارہ تیار ہوئے لوگ ، کنڈوم کی فروخت میں اضافہ

امریکہ میں جیسے جیسے لوگوں کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے اور کورونا بندشوں میں رعایت دی جارہی ہے ، تو اب کنڈوم کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

  • Share this:
امریکہ میں کم ہوا کورونا کا خوف ، سیکس کیلئے دوبارہ تیار ہوئے لوگ ، کنڈوم کی فروخت میں اضافہ
امریکہ میں کم ہوا کورونا کا خوف ، سیکس کیلئے دوبارہ تیار ہوئے لوگ ، کنڈوم کی فروخت میں اضافہ

نیویارک : امریکہ میں جیسے جیسے لوگ کورونا ویکسین لگوارہے ہیں ، ان کے اندر سے اس وبا کو لے کر خوف کم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اور لوگ اپنی زندگی دوبارہ جینی شروع کرتے نظر آرہے ہیں ۔ کورونا کے قہر کے دوران لوگ گھروں میں بند ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنی سیکسوئل لائف کو بھی ہولڈ پر رکھ دیا تھا ، مگر اب جیسے جیسے وہاں لوگوں کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے اور کورونا بندشوں میں رعایت دی جارہی ہے ، تو اب کنڈوم کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔


سی این این کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی آر آئی کے تازہ ڈیٹا کے مطابق امریکہ میں 18 اپریل کو ختم ہوئے پچھلے چار ہفتوں کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مردوں کے کنڈوم کی فروخت میں 23.4 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ بڑھ کا 37 ملین ہوگیا ۔ آئی آر آئی ایک مارکیٹ ریسرچ فرم ہے جو بگ باکس ریٹیلر ، کیرانہ اسٹور وغیرہ پر پوائنٹ آف سیل ڈیٹا کو ٹریک کرتا ہے ۔


ڈوریکس کنڈوم بنانے والی کمپنی Reckitt Benckiser نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ڈوریکس کنڈوم کی فروخت میں تازہ سہ ماہی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں دو ہندسہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مطابق پہلے چھ ماہ میں چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود گزشتہ سال ڈوریکس کی فروخت میں اضافہ ہوا تھا ۔


تاہم کمپنی نے ڈوریکس کی فروخت میں اضافے کا کوئی خاص اعداد و شمار جاری نہیں کیا ہے ۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ سوشل ڈسٹنسنگ میں چھوٹ کی وجہ سے یہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔

علاوہ ازیں ویل گرین ( ڈبلیو بی اے ) اور سی وی ایس نے بھی کہا ہے کہ اسٹورس پر حالیہ ہفتوں میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں کنڈوم کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 30, 2021 10:13 PM IST