ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس چیلنج کے نام پر ٹوائلیٹ سیٹ کو زبان سے چاٹنے لگی یہ ٹک ٹاک اسٹار ، دیکھیں ویڈیو

کورونا کو لے کر چیلنج شروع کرنے والی ایک ٹک ٹاس سلیبریٹی سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں ہے ۔ اس سلیبریٹی کی حرکت سے لوگ اتنا ناراض ہیں کہ انہیں دماغ کا علاج کرانے تک کا مشورہ دیا جارہا ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس چیلنج کے نام پر ٹوائلیٹ سیٹ کو زبان سے چاٹنے لگی یہ ٹک ٹاک اسٹار ، دیکھیں ویڈیو
کورونا وائرس چیلنج کے نام پر ٹوائلیٹ سیٹ کو زبان سے چاٹنے لگی ٹک ٹاک اسٹار ، دیکھیں ویڈیو

ایک طرف جہاں کورونا وائرس نے دنیا کے زیادہ تر ممالک کو اپنی زد میں لے لیا ہے اور کئی ملک اس کی وجہ سے ایمرجنسی اور سفری پابندی کا سامنا کررہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف کورونا کو لے کر چیلنج شروع کرنے والی ایک ٹک ٹاس سلیبریٹی سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں ہے ۔ اس سلیبریٹی کی حرکت سے لوگ اتنا ناراض ہیں کہ انہیں دماغ کا علاج کرانے تک کا مشورہ دیا جارہا ہے ۔


ڈیلی اسٹار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ایوا لوئس نام کی یہ ٹک ٹاک اسٹار کافی مشہور ہے ۔ ایوا نے 15 مارچ کو اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا ، جس کو اس نے کورونا وائرس چیلنج کا نام دیا تھا ۔ اس چیلنج میں وہ واش روم میں موجود ہے اور اپنی ٹوائلیٹ سیٹ کو زبان سے چاٹ رہی ہیں ۔ اس کے بعد وہ اپنی اس حرکت کو کورونا وائرس چیلنج کہہ کر فالوورس کو اس کو وائرل کرنے کیلئے بھی کہتی ہے ۔ اس ویڈیو کو دو ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے ۔ حالانکہ بعد میں ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ یہ ٹوائلیٹ فلائٹ کا ہے اور ایوا نے ہوائی سفر کے دوران یہ ویڈیو شوٹ کیا تھا ۔



حالانکہ سوشل میڈیا پر ایوا کی اس ویڈیو پر لوگ کافی منفی رد عمل ظاہر کررہے ہیں ۔ ایک یوزر نے ایوا کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاگل پن ہے ۔ آپ اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتی ہیں ۔ ایک اور یوزر نے لکھا کہ یہ حد درجے کی بے وقوفی ہے جبکہ ایک ٹویٹر یوزر نے اس کو سوشل میڈیا پر موجود سب سے خراب ویڈیو بتایا ۔




حالانکہ ایوا نے بھی کئی الٹے سیدھے جوابوں کے ذریعہ اپنے ویڈیو کا دفاع کرنے کی کوشش کی ، لیکن کئی سلیبریٹیز نے بھی انہیں نصیحت کر ڈالی ۔ بعد میں ایوا نے اس کو ایک تجربہ بھی بتایا ، مگر لوگوں نے اس بات پر بھی اس کو جم کر ٹول کردیا ۔
First published: Mar 16, 2020 08:10 PM IST