ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس : ایک ماہ بعد جب گھر لوٹی ماں تو بچے کی ہوگئی ایسی حالت ، دیکھ کر چھلک جائیں گے آپ کے آنسو

کورونا وائرس کے قہر کے درمیان چین کے ہیبئی علاقہ کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے ۔ دراصل یہ ویڈیو ایک خاتون کا ہے جو ہیلتھ ورکر ہے اور کام کے دباو کی وجہ سے تقریبا ایک ماہ بعد اپنے گھر لوٹی ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : ایک ماہ بعد جب گھر لوٹی ماں تو بچے کی ہوگئی ایسی حالت ، دیکھ کر چھلک جائیں گے آپ کے آنسو
کورونا وائرس : ایک ماہ بعد جب گھر لوٹی ماں تو بچے کی ہوگئی ایسی حالت ، دیکھ کر چھلک جائیں گے آنسو

کورونا وائرس کو لے کر ہندوستان سمیت پوری دنیا میں افراتفری مچی ہوئی ہے ۔ تعلیمی اداروں اور شاپنگ مالس کو محدو وقت کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ کچھ آفس ایسے ہیں ، جہاں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ محکمہ صحت نے بھی ہوم کوارنٹائن کو لے کر ہدایات جاری کی ہیں ۔ لیکن پوری دنیا میں مچی اس افراتفری میں ایک محکمہ صحت ہی ایسا ہے جو پوری مستعدی کے ساتھ کام کررہا ہے ۔ محکمہ صحت کے ملازمین مقررہ وقت سے زیادہ ڈیوٹی کررہے ہیں ۔ اٹلی اور چین جہاں کورونا وائرس کا قہر سب سے زیادہ ہے ، وہاں کچھ ڈاکٹرس اور نرس ایسے بھی ہیں ، جن کو پورے دن اور رات 24 گھنٹے ڈیوٹی کرنی پڑ رہی ہے ۔ ایسے حالات میں لوگ کئی کئی دنوں تک اسپتال میں ہی رہ رہے ہیں کیونکہ انہیں گھر جانے کا وقت نہیں مل پارہا ہے ۔


کورونا وائرس کے قہر کے درمیان چین کے ہیبئی علاقہ کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے ۔ دراصل یہ ویڈیو ایک خاتون کا ہے جو ہیلتھ ورکر ہے اور کام کے دباو کی وجہ سے تقریبا ایک ماہ بعد اپنے گھر لوٹی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی بچہ اپنی ماں کو دیکھتا ہے ، بھیڑ میں ہی جاکر اس سے لپٹ جاتا ہے ۔ بچہ ماں کو پکڑ کر پھوٹ پھوٹ کرنے رونے لگتا ہے ۔



بچہ کو روتا ہوا دیکھ کر ماں بھی بچے کو گلے لگا کر رونے لگتی ہے ۔ بچے کی ماں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ چین کے ہیبئی علاقہ میں ایک اسپتال میں ہیلتھ ورکر کے طور پر کام کرتی ہے اور گزشتہ 29 دنوں سے کام زیادہ ہونے کی وجہ سے مسلسل اسپتال میں ہی تھی ۔ اس دوران اس کو ایک مرتبہ بھی گھر جانے کا موقع نہیں ملا تھا ۔ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ ایک یوزر نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بچے تمہاری ماں ہیرو ہیں ۔
First published: Mar 17, 2020 06:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading