ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم رزاق کے الگ الگ گھروں پر مارے گئے چھاپوں میں 273.3 ملین ڈالر (تقریباً 1872 کروڑ روپئے) کی جائیداد کا پتہ چلا تھا۔ بدعنوانی مخالف ایجنسی نے تمام جائیداد ضبط کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر بدعنوانی مخالف ایجنسی نے غلط طریقے سے جائیداد جمع کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک سرکاری کمپنی 1 ایم ڈی بی سے تقریباً 4760 کروڑ روپئے اپنے اکاونٹ میں جمع کروالئے۔
اس سال مئی میں ہوئے الیکشن میں نجیب رزاق کی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد سے ہی بدعنوانی مخالف ایجنسی مسلسل ان پر نظر رکھ رہی تھی۔ نجیب اور ان کی اہلیہ روشمہ منصور سے جانچ ایجنسی پوچھ گچھ کررہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ نجیب رزاق کے پاس موجود سامان کا اندازہ لگانے کے لئے 150 افسروں کی ٹیم کو لگایا گیا تھا۔ یہ ٹیم ایک ماہ سے زیادہ وقت تک سامان کا حساب جوڑتی رہ گئی۔ جانچ ایجنسی کو نجیب رزاق کے ٹھکانوں سے 1498 کروڑ روپئے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں جبکہ 198 کروڑ نقد ملے ہیں۔ اسی کے ساتھ 26 الگ الگ ممالک کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔