ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں کووڈ -19 سے 2.55 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے شعبہ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,55,804 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1,20,85,389 ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 22, 2020 10:44 AM IST
  • Share this:
امریکہ میں کووڈ -19 سے 2.55 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت
امریکہ میں کووڈ -19 سے 2.55 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت۔ تصویر: اے پی

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے شدید طورپر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک 2.55 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ میں یہ وبا خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک 1.20 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے شعبہ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,55,804 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1,20,85,389 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیویورک، نیوجرسی اور کیلی فورنیا صوبوں میں کورونا سے سب سے بری طرح متاثرہیں۔ اکیلے نیویورک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 34,287 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نیوجرسی میں اب تک 16,746 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ کیلی فورنیا میں کووڈ 19 سے اب تک 18,670 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 20,903 لوگ اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 17,930 لوگوں کی جان گئی ہے۔اس کے علاوہ میساچوسیٹس میں 10,488 جبکہ پینسلوینیا میں کورونا سے 9,775 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔



امریکہ کے نیویورک، نیوجرسی اور کیلی فورنیا صوبوں میں کورونا سے سب سے بری طرح متاثرہیں۔ اکیلے نیویورک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 34,287 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
امریکہ کے نیویورک، نیوجرسی اور کیلی فورنیا صوبوں میں کورونا سے سب سے بری طرح متاثرہیں۔ اکیلے نیویورک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 34,287 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


دنیا بھر میں کورونا سے پانچ کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر

ماسکو (اسپوتنک): جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پانچ کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1378000 سے زیادہ لوگوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے 5,80,14,491 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے 13,78,866 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں 37,155,362 لوگ متاثر صحت یاب ہوئے ہیں۔ امریکہ، ہندوستان اور برازیل تقریباً پہلے،دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں جہان کورونا کے معاملے سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 22, 2020 09:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading