ہوم » نیوز » عالمی منظر

کووڈ 19 : اسرائیل میں وزیر صحت بھی کورونا وائرس کی زد میں ، 25 فیصد لوگوں کی نوکری ختم

اسرائیل کی وزارت صحت نے ملک میں 2 اپریل تک 30 لوگوں کی ہلاکتوں اور 6211 کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 02, 2020 11:47 PM IST
  • Share this:
کووڈ 19 : اسرائیل میں وزیر صحت بھی کورونا وائرس کی زد میں ، 25 فیصد لوگوں کی نوکری ختم
علامتی تصویر

اسرائیل کے وزیر صحت یاکوو لزمین کے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعدوزیراعظم بنجامن نتن یاہو اورکئی دیگر اعلی عہدیدار جمعرات کو احتیاطا پھر ’سیلف کورنٹائن ‘ میں چلے گئے ۔ اسرائیل کے چینل ۔3 نے بتایا کہ نتن یاہو، خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ یوسی کوہین ، وزارت صحت کے ڈائرکٹر جنرل موشے بار سمن توواور اس کے انتظامی اہلکاروں کو کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔


نتن یاہو کے مشیر رویکا پالوچ کے کرونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد وزیراعظم دو دنوں کے لئے کورنٹائن میں چلے گئے تھے ۔ جس سے وہ بدھ کو ہی باہر نکلے تھے۔ اسرائیل کی وزارت صحت نے ملک میں 2 اپریل تک 30 لوگوں کی ہلاکتوں اور 6211 کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے وزارت صحت کے ایک ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ وزیر صحت لزمین (71) اور ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیر گھر سے اپنے کاموں کو انجام دیتے رہیں گے ۔


کورونا وائرس سے 25 فیصد اسرائیلیوں کی نوکری ختم


ادھر دنیا بھر میں پھیل چکے جان لیوا وائرس کووڈ 19 کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اسرائیلی حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں کی وجہ سے تقریبا 25 فیصد اسرائیلیوں کی نوکری چلی گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے اسرائیل قومی روزگار سروس (آئی این ای ایس ) کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ۔ گلوبس بزنس کے مطابق مارچ کے آغاز میں آئی این ای ایس نے آٹھ لاکھ تینتالیس ہزار نوسو پینتالیس نئے کام کے متلاشیوں کو رجسٹرڈ کیا ہے ، جسے ملا کر ملک میں بے روزگاروں کی کل تعداد 10لاکھ 4 ہزار 316 ہوگئی ہے ۔ یہ تعداد اسرائیل کے کام آبادی کا 24.1 فیصد ہے ۔

خیال رہے کہ اس سےپہلے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی زد میں آئی معیشت کو حمایت دینے کے لئے حکومت 80 بلین شیکل (تقریبا 22.5 ارب ڈالر) مختص کرے گی ۔
First published: Apr 02, 2020 11:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading