ہوم » نیوز » عالمی منظر

لاک ڈاون کی اڑائی دھجیاں تو پولیس نے بچھا دیں لاشیں، 18 لوگوں کو ماری گولی

نائیجیریا میں اب تک کورونا وائرس کے 407 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ وہاں کورونا سے 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاون کی اڑائی دھجیاں تو پولیس نے بچھا دیں لاشیں، 18 لوگوں کو ماری گولی
نائیجیریا میں اب تک کورونا وائرس کے 407 معاملے سامنے آئے ہیں۔

ابوجا۔ کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے دنیا کے کئی ملکوں میں لاک ڈاون نافذ ہے۔ باوجود اس کے لوگ سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں کئی بار تو لوگ کرفیو توڑ کر باہر آ جاتے ہیں۔ لیکن نائیجیریا میں لوگوں نے سختی پر عمل نہیں کیا تو پولیس نے ان پر گولیاں برسا دیں۔ اس دوران اب تک وہاں  18 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ تعداد کورونا وائرس سے ہوئی موت سے کہیں زیادہ ہے۔ یہاں کورونا کے پیش نظر اب تک صرف 13 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔


پولیس  مسلسل کر رہی ہے کارروائی


ایک رپورٹ میں حقوق انسانی کمیشن نے کہا کہ اسے نائیجریا کی 36  ریاستوں میں سے  24  سے سیکورٹی فورسیز کے ذریعہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے واقعات کی 105 شکایتیں ملی ہیں۔ حالانکہ، حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک پولیس کی کارروائی میں صرف 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ نائیجریا میں پچھلے 30 مارچ سے لاک ڈاون نافذ ہے۔



نائیجیریا میں اب تک کورونا وائرس کے 407 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ وہاں کورونا سے 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اندیشہ جتایا جا رہا ہے کہ یہاں تیزی سے کورونا پھیل سکتا ہے۔ نائیجیریائی سیکورٹی فورسیز کی بربریت سے ہر کوئی واقف ہے۔ کونسل آن فارن ریلیشنس کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک سال میں ملک میں کم از کم 1,476 لوگ مارے گئے ہیں۔
First published: Apr 17, 2020 11:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading