ہوم » نیوز » عالمی منظر

کووڈ۔19: اب ابوظہبی میں سینوفرم کے2ڈوز کے بعدفائزر کی ویکسین لینے کی بھی اجازت

یہ پہلا موقع ہے جب ابوظہبی کووڈ۔19 ویکسینوں کو ملا دینے کی اجازت دے رہا ہے۔ جبکہ سینوفرم ویکسین (Sinopharm vaccine) کو پچھلے سال سے بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے منظور کیا گیا تھا ، ابوظہبی نے رواں سال اپریل میں فائزر بائیوین ٹیک (Pfizer-BioNTech) کی بھی اجازت دی ہے۔

  • Share this:
کووڈ۔19: اب ابوظہبی میں سینوفرم کے2ڈوز کے بعدفائزر کی ویکسین لینے کی بھی اجازت
کووڈ ۔19 ویکسین کی علامتی تصویر۔ (شٹر اسٹاک)

ابوظہبی (Abu Dhabi) میں سینوفرم ویکسین حاصل کرنے والے  بعض افراد ’’ایک اور قسم کی بھی ویکسین لے سکتے ہیں‘‘ کا پیغام موصول ہوا ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب ابوظہبی کووڈ۔19 ویکسینوں کو ملا دینے کی اجازت دے رہا ہے۔ جبکہ سینوفرم ویکسین (Sinopharm vaccine) کو پچھلے سال سے بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے منظور کیا گیا تھا ، ابوظہبی نے رواں سال اپریل میں فائزر بائیوین ٹیک (Pfizer-BioNTech) کی بھی اجازت دی ہے۔ لہذا جن لوگوں نے سینوفرم ویکسین کی 2 خوراکیں لگوائی ہیں وہ رضاکارانہ طور پر مبادلہ ہیلتھ ویکسی نیشن سنٹر (Mubadala Health vaccination centre) میں فائزر بائیوین ٹیک ویکسین لے سکتے ہیں۔


فائزر کی کورونا ویکسین
فائزر کی کورونا ویکسین


رائٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے فائزر بائیو ٹیک ٹیکوں کو ’’بوسٹر شاٹ‘‘ کے طور پر ان لوگوں کے لئے دستیاب کروایا ہے جن کو ابتدائی طور پر سینوفرم ویکسین (Sinopharm vaccine) ملا تھا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے مبادلہ ہیلتھ ویکسی نیشن سنٹر (Mubadala Health vaccination centre) کے نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابوظہبی میں بوسٹر شاٹ دوسرا شاٹ لگانے کے تین ماہ بعد دستیاب ہے۔


دریں اثنا مبادلہ ہیلتھ ویکسی نیشن سنٹر (Mubadala Health vaccination centre) میں کال سنٹر کے ایکزیکیٹو نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ یہ ویکسین صرف پیشگی تقرریوں کے ذریعہ اور ڈاکٹر سے دستخطی رضامندی فارم پیش کرنے پر دی جائے گی۔ ان مراکز میں رضامندی کے دو فارم دستیاب ہیں۔ ایک درخواست دہندہ کے ذریعہ اور دوسرا ڈاکٹر سے بھروانا والے والا فارم دونوں ہی شکلوں کا عنوان ہے: ’پہلے موصولہ ویکسین کی قسم سے مختلف کووڈ ۔19 ویکسین کی قسم ‘‘ لینے کے لئے رضامندی ضروری ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 04, 2021 03:09 PM IST