پشپا کمل دہل پرچنڈ مسلسل تیسری بار نیپال کے نئے وزیر اعظم مقرر، کیا ’نیا نیپال‘ بنانےکاعزم
سی پی این موئسٹ سنٹر کے چیئرمین پشپا کمل دہل پرچنڈ (Pushpa Kamal Dahal Prachanda)
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے پراچندا کو نیپال کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ 68 سالہ پراچندا نے اتوار کی شام 5 بجے صدر کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہونے سے پہلے ہی دعویٰ پیش کر دیا تھا۔
سی پی این ماؤسٹ سنٹر کے چیئرمین پشپا کمل دہل پرچنڈ (Pushpa Kamal Dahal Prachanda) کو اتوار کے روز تیسری بار نیپال کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا۔ صدر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انہیں آئین کے دفعہ 76 کے شق 2 کے تحت نیپال کا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔ صدر بِدیا دیوی بھنڈاری (Bidya Devi Bhandari) نے ایوانِ نمائندگان کے کسی بھی رکن کو بلایا تھا، جو دو یا دو سے زیادہ جماعتوں کی حمایت کے ساتھ اکثریت حاصل کر سکتا ہے جیسا کہ آئین کے دفعہ 76 کے شق 2 میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے دعویٰ پیش کرے۔
پراچندا کو 275 رکنی ایوان نمائندگان میں 165 قانون سازوں کی حمایت حاصل ہے جس میں سی پی این یو ایم ایل (CPN-UML) کے 78، سی پی این ایم سی کے 32، آر ایس پی کے 20، آر پی پی کے 14، جے ایس پی کے 12، جانامت کے 6 اور کاگرک انمکتی پارٹی کے 3 ارکان شامل ہیں۔ کون ہیں پشپا کمل دہل پرچنڈ؟
11 دسمبر 1954 کو پوکھرا کے قریب ضلع کاسکی کے دھیکورپوکھری میں پیدا ہوئے پرچندا تقریباً 13 سال تک زیر زمین رہے۔ وہ مرکزی دھارے کی سیاست میں شامل ہوئے جب سی پی این ماؤسٹ نے پرامن سیاست کو اپنایا، جس سے دہائیوں سے جاری مسلح شورش کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے 1996 سے 2006 تک دہائیوں پر محیط مسلح جدوجہد کی قیادت کی جو بالآخر نومبر 2006 میں جامع امن معاہدے پر دستخط کے ساتھ ختم ہوئی۔
اس سے پہلے سابق وزیر اعظم اولی کی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ ہوئی جہاں سی پی این-ماؤسٹ سینٹر اور دیگر چھوٹی پارٹیوں نے 'پرچندا' کی قیادت میں حکومت بنانے پر اتفاق کیا۔
پرچنڈ اور اولی کے درمیان روٹیشن کی بنیاد پر حکومت کی قیادت کرنے کے لیے ایک مفاہمت ہوئی ہے اور اولی نے اپنے مطالبے کے مطابق پرچنڈ کو پہلے موقع پر وزیر اعظم بنانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے پراچندا کو نیپال کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ 68 سالہ پراچندا نے اتوار کی شام 5 بجے صدر کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہونے سے پہلے ہی دعویٰ پیش کر دیا تھا۔ صدر دفتر کے مطابق نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری پیر کی شام 4 بجے ہوگی۔
پراچندا کے ساتھ سی پی این-یو ایم ایل کے چیئرمین کے پی شرما اولی، راسٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس پی) کے صدر روی لامچھانے، راسٹریہ پرجاتنتر پارٹی کے سربراہ راجیندر لنگڈن سمیت دیگر اعلیٰ لیڈروں نے قبل ازیں انہیں نیا وزیر اعظم مقرر کرنے کی تجویز لے کر صدر کے دفتر گئے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔