ہوم » نیوز » عالمی منظر

کرین حادثہ میں شہید ہونے والے ہندوستانی عازمین کی تعداد 12تک پہنچی، شاہ کا بلاتاخیر معاوضہ دینے کا فرمان

جدہ: جدہ میں ہندوستان کے قونصل جنرل (سی جی آئی)نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نےاپنے تازہ حکم نامے میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے حرم شریف میں کرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو بلاتاخیر معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 16, 2015 09:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرین حادثہ میں شہید ہونے والے ہندوستانی عازمین کی تعداد 12تک پہنچی، شاہ کا بلاتاخیر معاوضہ دینے کا فرمان
جدہ: جدہ میں ہندوستان کے قونصل جنرل (سی جی آئی)نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نےاپنے تازہ حکم نامے میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے حرم شریف میں کرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو بلاتاخیر معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

جدہ: جدہ میں ہندوستان کے قونصل جنرل (سی جی آئی)نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نےاپنے تازہ حکم نامے میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے حرم شریف میں کرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو بلاتاخیر معاوضہ ادا کیا جائے گا۔


شاہ کے حکم کے مطابق اس حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 10لاکھ سعودی ریال، حادثے میں مستقل طور پر معذور ہونے والے شخص کوبھی 10لاکھ سعودی ریال جبکہ جزوی طور پر زخمی ہونے والے افراد کو 5لاکھ سعودی ریال بطور معاوضہ ادا کیا جائے گا۔


قونصل جنرل کے حوالے سے آئی پریس ریلیز میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ اس حادثے میں شہید ہونے والے ہندوستانی عازمین کی تعداد 12تک جا پہنچی ہے۔حادثے کے بعد لاپتہ ایک عازم حج شیخ علا ءالدین عمیر(کور نمبر ایم ایچ آر21825)کی لاش تلاشی مہم کے دوران ملی ہے۔ان کی شناخت ان کے میٹیلک بریسلیٹ سے کی گئی ہے۔


ریلیز میں یہ خبر بھی دی گئی ہے کہ اس حادثے میں لاپتہ عازم حج حیدر شرف الدین(کور نمبر ایم ایچ آر 24271)ہنوز لاپتہ ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیاں ان کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔


حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایکزکیوٹیو آفیسر عطاء الرحمن کے ذریعہ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس سال زخمی ہونے والے عازمین حج کو آئندہ برس حج کرنے کا موقع دیا جائے گا اور یہ عازمین آئندہ برس شاہ کے مہمان ہوں گے۔


مسٹر عطاءالرحمن نے بتایا کہ شاہ کے فرمان میں یہ حکم ہے کہ اس سال زخمی ہونے والے حاجی اپنے حج کو مکمل کرنے سے قاصر رہے ہیں اسی لئے آئندہ برس انہیں بطور مہمان مدعو کیا جائے گا۔


شاہ نے اپنے فرمان میں اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے 2افراد آئندہ برس کے حج میں شاہ کے مہمان ہوں گے۔ زخمی ہونے والے افراد جو فی الوقت اسپتال میں زیر علاج ہیں ان کے گھر کے افراد کو حج کے دوران وزٹ ویزا فراہم کیا جائے گا۔

First published: Sep 16, 2015 09:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading