ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب کی عالم اسلام کو یقین دہانی ، فریضہ حج کی ادائیگی معمول کے مطابق ہی ہوگی

ریاض : گزشتہ روز مسجد الحرام میں المناک حادثے کے باوجود سعودی عرب نے عالم اسلام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حادثہ کا حج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

  • News18
  • Last Updated: Sep 12, 2015 06:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سعودی عرب کی عالم اسلام کو یقین دہانی ، فریضہ حج کی ادائیگی معمول کے مطابق ہی ہوگی
ریاض : گزشتہ روز مسجد الحرام میں المناک حادثے کے باوجود سعودی عرب نے عالم اسلام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حادثہ کا حج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

ریاض : گزشتہ روز مسجد الحرام میں المناک حادثے کے باوجود سعودی عرب نے عالم اسلام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حادثہ کا حج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور وہ معمول کے مطابق ہی ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ اس حادثے میں ایک سو سے زیادہ عازمین حج جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔


ایک سعودی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ ''کرین کا حادثہ حج پر اثر انداز نہیں ہوگا اور مسجد الحرام کے متاثرہ حصوں کی آیندہ چند روز میں مرمت کردی جائے گی۔حج کے مناسک واعمال یقینی طور پر معمول کے مطابق ہی جاری رہیں گے۔


دریں اثنا کرین حادثے پر عالمی رہنمائوں اور کئی سربراہان مملکت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خبروں کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمدبن زاید نے ٹیلیفون پر شاہ سلمان سے کرین حادثے پر تعزیت کی۔


قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز شدید آندھی کی وجہ سے تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی ایک بڑی کرین مسجد الحرام کے صحن میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک سو سات افراد جاں بحق اور 238 زخمی ہوگئے تھے۔


واضح رہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے قریباً آٹھ لاکھ فرزندان توحید مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔مناسکِ حج کا آغاز 21ستمبر کو متوقع ہے۔

First published: Sep 12, 2015 06:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading