ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ، 20 جولائی کو ہوگی عید الاضحی

Dhul Hijjah Crescent 2021: سعودی عرب میں یکم ذی الحجہ 11 جولائی بروز اتوار کو ہوگی، جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی کو ہوگا اور 20 جولائی کو عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔

  • Share this:
سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ، 20 جولائی کو ہوگی عید الاضحی
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ، 20 جولائی کو ہوگی عید الاضحی

جدہ : سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ہے ، جس کے بعد یکم ذی الحجہ 11 جولائی کو ہوگی۔ جبکہ حج کا اہم رکن وقوف عرفہ 19 جولائی کواداکیاجائے گا ۔ سعودی عرب میں ذو الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی کمیٹیوں کا اجلاس آج ریاض میں ہوا۔ اجلاس میں سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی طرف سے جمعہ کی شام ذو الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تاہم چاند نظر نہیں آیا۔


سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم ذوالحج 11 جولائی بروز اتوار کو ہوگی، جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی کو ہوگا اور 20 جولائی کو عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔




واضح رہے کہ سعودی عرب کے علاوہ عرب ممالک متحدہ عرب امارات، عراق، لیبیا، شام، یمن اور دیگر میں بھی عید الاضحی 20 جولائی کو منائی جائے گی۔

عازمین حج کے اندراج کا عمل مکمل

وہیں دوسری طرف سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے ویب پورٹل کے ذریعے عازمین حج کے اندراج کا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اندراج کا آغاز 3 ذو القعدہ 1442 ہجری سے ہوا تھا۔ اس دوران میں سعودی عرب کے اندرون سے 60 ہزار عازمین کو اہل قرار دیا گیا۔ ان میں سعودی شہری اور غیر ملکی مقیمین شامل ہیں۔ رواں سال غیر ملکی مقیمین کا تعلق 150 ممالک سے ہے۔ ان افراد کو مطلوبہ طبی شرائط کے پورا ہونے پر حج پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔

دووسری جانب سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط کا کہنا ہے کہ رواں سال ویب پورٹل کے ذریعے اندراج کے پہلے مرحلے میں رجسٹر ہونے والے عازمین کی تعداد 558,270 تک پہنچ گئی۔ اندراج کا مرحلہ جمعرات 28 ذو القعدہ کو اختتام پذیر ہو گیا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 09, 2021 11:17 PM IST