ہوم » نیوز » عالمی منظر

دوستوں کے ساتھ سوئمنگ پول میں نہانے گئی تھی لڑکی، 8 لڑکوں نے 10 مرتبہ مسلسل کیا ریپ اور ویڈیو بھی بنایا

جرمنی کے ویلبرٹ میں سوئمنگ پول میں نہانے کے بعد جنگل کے راستے گھر لوٹ رہی تھی لڑکی ،نابالغ لڑکی کا مسلسل 10 بار کیا گیا ریپ، پھر لڑکی نے فیس بک کھولا اور کر دیا یہ کام

  • Share this:
دوستوں کے ساتھ سوئمنگ پول میں نہانے گئی تھی لڑکی، 8 لڑکوں نے 10 مرتبہ مسلسل کیا ریپ اور ویڈیو بھی بنایا
علامتی تصویر

جرمنی میں اجتماعی عصمت دری کا بیحد گھنونا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کی روح کانپ اٹھے گی۔ بتادیں کہ ویل برٹ شہر میں 8 اسکولی اسٹوڈینٹ نے ایک 13 سال کی لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی۔ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے سبھی 8 لڑکو ں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور کورٹ نے انہیں قصوروار مانتے ہوئے سزا بھی سنادی ہے۔ لڑکی نے اجتماعی عصمت دری کے بعد گھر آکر فیس بک سے ایک ملزم کی پہچان کی اور اس کے بعد پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے جیسے ہی ایک ملزم کو پکڑا اس کےبعد دوسرے 7 ملزموں کو بھی گرفتار ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

خبروں کے مطابق واوقعے کے دن متاثرہ لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ سوئمنگ پول میں نہانے گئی تھی۔ گھر لوٹتے وقت جنگل میں 8 اسکولی طلبا نے اس پر حملہ کردیا اور سبھی نے باری۔باری سے اس کے ساتھ اس گھنونی حرکت کو انجام دیا۔ یہی نہیں طلبا نے اس واقعہ کا ویڈیو بھی بنا ڈالا۔ اس واقعے کے بعد بہادرلڑکی گھر آئی اور اس نے فیس بک پر ایک ملزم کی پہچان کرلی۔ اس کے بعد پولیس نے دبش دیکر سبھی کو گرفتار کر لیا اور ان سے ویڈیو بھی برآمد کر لیا۔


(اس جگہ ہوا گینگ ریپ: تصویر( سبھاٹویٹر
(اس جگہ ہوا گینگ ریپ: تصویر( سبھاٹویٹر


اجتماعی عصمت دری کے 6قصوروار14سے 17 سال کی عمر کے ہیں اور انہیں گزشتہ سال اکتوبر میں قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ واقعہ کا اہم قصوروار 15 سال کا ہے اور اسے 4 سال 9 مہینے کی سزا ہوئی، اس نے لڑکی کا دو مرتبہ ریپ کیا تھا۔ ایک اور قصوروار نے لڑکی کا دور بار ریپ کیا تھا اسے بھی 4 سال کی سزا ہوئی۔
First published: Jan 27, 2019 08:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading