ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایک باپ نے اپنے ہی بیوی بچوں سمیت کنبے کے 11 افراد کے ساتھ کی ایسی گھنونی حرکت، اڑ جائیں گے ہوش

پولیس کا کہنا ہے کہ مزم عرفان سمو نے اپنا گناہ قبول کرلیا ہے۔ ملزم نے اپنے کنبے کے گیارہ لوگوں کے ساتھ ایسی گھنونی حرکت کی ہے جو واقعی شرمناک ہے۔

  • Share this:
ایک باپ نے اپنے ہی بیوی بچوں سمیت کنبے کے 11 افراد کے ساتھ کی ایسی گھنونی حرکت، اڑ جائیں گے ہوش
پولیس کا کہنا ہے کہ مزم عرفان سمو نے اپنا گناہ قبول کرلیا ہے۔ ملزم نے اپنے کنبے کے گیارہ لوگوں کے ساتھ ایسی گھنونی حرکت کی ہے جو واقعی شرمناک ہے۔

پاکستان (Pakistan) کے صوبہ سے رشتوں کو شرمسار کر دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کے ایک شخص نے اپنے ہی کنبے کے 11 لوگوں کا قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق یہ معاملہ زمینی تنازعہ کا تھا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ہی کنبے لوگوں کا قتل (Murder) اس لئے کیا کہ کیونکہ وہ زمینی تنازعہ (Land dispute) کے چلتے اپنے دشمنوں کو پھنسانا چاہتا تھا۔ فی الحال ملزم والد اور ان کے چار بیٹوں کو گرفتات کرلیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

ہر طرف لاش

پاکستان کے ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کنبے کے لوگوں کے قتل کی سازش خود باپ نے ہی رچی تھی۔ پولیس نے ملزم کا بیان درج کرلیا ہے۔ اس قتل معاملے میں جن 11 لوگوں کی موت ہوئی ان میں ملزم کی ببیوی، ان کی چار بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بہو اور پوتہ۔پوتی کو بھی ملزم نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کےبعد والد اپنے چار بیٹوں کے ساتھ جائے حادثہ سے فرار ہوگیا لیکن بعد میں پاس ہی دوسرے گاؤں سے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ کہا جارہا ہے کہ ملزموں کے چاروں بیٹوں نے اس قتل معاملے میں مدد کی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان سمو نے اپنا گناہ قبول کر لیا ہے۔ ملزم والد نے کنبے کے سارے لوگوں کا قتل چاقو سے ریت کر کیا۔ پنجاب کے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی جانکاری لی اور پولیس آئی جی سے تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔ شاہ نے جانچ کے دوران افسران کو قتل کے ہر پہلو پر غور کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس افسران کو متاثرہ کے کنبے کو پورا ساتھ دینے کا حکم بھی دیا ہے۔

Published by: sana Naeem
First published: Aug 20, 2020 07:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading