ہوم » نیوز » عالمی منظر

باپ نے ہی بیٹی کے ساتھ کیا غلط کام، بچی کے اندرونی پرائیویٹ پارٹ میں پائے گئے زخم، ایسے کھلا راز

بچی کے ڈائپر کی جانچ سے بھی ملزم باپ کا راز کھل گیا، بچی کے ڈائپر پر خون اور آسٹن کا سیمن پایا گیا۔ بچی کی اٹاپسی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ اس کا ریپ کیا گیا تھا جس سے اس کے اندرونی پرائیویٹ پارٹ کو نقصان پہنچا تھا۔ معاملے میں کارروائی جاری ہے۔

  • Share this:
باپ نے ہی بیٹی کے ساتھ کیا غلط کام، بچی کے اندرونی پرائیویٹ پارٹ میں پائے گئے زخم، ایسے کھلا راز
باپ نے اپنی دس ماہ کی بیٹی کا ریپ کیا

امریکہ کے پین سلوینیا (Pennsylvania)  میں ایک شرم سے سر جھکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک ایسا واقعہ جسے جان کر آپ کی روح تک کانپ جائے گی۔ دراصل یہاں ایک والد نے ایسی اپنی ہی بیٹی کے ساتھ ایسی شرمناک کرتوت کو انجام دیا ہے جو واقعی قابل مذمت ہے۔ بتادیں کہ باپ نے اپنی دس ماہ کی بیٹی کا ریپ کیا، جب ریپ کے بعد بچی نے حرکت کرنی بند کردی تو اس شخص نے گوگل کیا کہ وہ کیسے پتہ لگا سکتا ہے بچی زندہ ہے یا نہیں۔ اس بچی نے ریپ کے دو گھنٹے بعد اسپتال میں پرائیویٹ اندرونی حصے میں زخموں کے چلتے  دم توڑ دیا۔

ڈیلی میل کی خبر کے مطابق 29  سالہ اسٹیون آسٹن کو اپنی ہی دس ماہ کی بیٹی زارا اسکراگ کے ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ آسٹن ایک فٹ بال کوچ ہے اور اس پر (Sexually Assaulted)، بچی کے ریپ اور دیگر کئی سنگین دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

مونٹ گومرئ کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق گزشتہ ہفتے کی صبح آسٹن نے پولیس کو فون کرکے کہا کہ اچانک اس کی بیٹی نے سانس لینا بند کر دیا ہے۔ بچی کو اسپتال لے جایا گیا لیکن اس کی جان نہیں بچائی جا سکی۔ ڈاکٹر نے فورا پورے معاملے کی جانکاری پولیس کو دے دی۔


بچی کے ڈائپر پر ملا خون اور۔۔۔

وہیں بچی کے ڈائپر کی جانچ سے بھی ملزم باپ کا راز کھل گیا، بچی کے ڈائپر پر خون اور آسٹن کا سیمن پایا گیا۔ بچی کی اٹاپسی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ اس کا ریپ کیا گیا تھا جس سے اس کے اندرونی پرائیویٹ پارٹ کو نقصان پہنچا تھا۔ معاملے میں کارروائی جاری ہے۔

گوگل سرچ ہسٹری سے کھلا راز۔۔
پولیس کے مطابق آسٹن کی براؤزر سرچ ہسٹری سے پورا معاملہ صاف ہوگیا۔ ملزم باپ  نے پولیس کو فون کرنے سے ایک گھنٹ پہلے کئی مرتبہ گوگل پر سرچ کیا تھا کہ وہ کیسے چیک کرے کہ بچی کی موت ہوگئی ہے یا وہ زندی ہے۔ اس نے اپنے دو دوستوں سے بھی میسیج  کرکے مدد مانگی تھی۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 09, 2020 10:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading