امریکہ کے لاس ویگاس میں ایک بار پھر خونی کھیل دیکھنے کو ملا ہے۔ جمعرات کو ایک باورچی خانے میں استعمال ہونے والے ایک بڑے چاقو سے مسلح حملہ آور نے لاس ویگاس کی پٹی پر کئی افراد پر چاقو سے ایک کے بعد ایک سلسلہ وار حملہ کیا، جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جب کہ تین کی حالت مستحکم ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے کئی جگہوں پر حملہ کیا۔ حملہ آور نے جن جن لوگوں کو نشانہ بنایا ہے ان میں کچھ شو گرلز یا اسٹریٹ پرفارمرز تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی صبح تقریباً 11:40 بجے پٹی کے شمالی سرے پر حملے کے بارے میں کالیں آنا شروع ہو گئیں۔ حالانکہ انہوں نے ابھی تک مشتبہ حملہ آور کے بارے میں یا حملے کی ممکنہ وجہ کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ حملہ آور نے ایک خاتون کو بتایا کہ وہ ایک شیف تھا جو اپنے باورچی خانے میں استعمال ہونے والا چاقو پکڑ کر کچھ شوگرلز کے ساتھ تصویریں کلک کروانا چاہتا تھا۔ تاہم جب شوگرلز نے اس کے ساتھ تصویر لینے سے انکار کیا تو اس نے اس پر وار کرنا شروع کردیا۔
گولیوں کی آواز سے تھرایا تھائی لینڈ، ماس شوٹنگ میں 30 سے زیادہ لوگوں کی موت
ایک اور عینی شاہد پیئر فانڈرچ نے بتایا کہ اس نے چاقو بردار مشتبہ شخص کو نہیں دیکھا لیکن تین یا چار شوگرلز کو چیختے ہوئے سنا۔انہوں نے مزید بتایا کہ انہون نے بہت زیادہ خون دیکھا۔ ایک زخمی خاتون پل کے پار بھاگی، ایک زمین پر گری پڑی تھی اور دوسری کی پیٹھ پر چاقو سے وار کیا گیا تھا کیونکہ اس نے گرتی ہوئی عورت کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔ فی الحال پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔