ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں تین لڑکوں نے لڑکی کے ساتھ کی انتہائی گھنونی حرکت تو لڑکی نے کر ڈالا یہ خوفناک کام

پاکستان کے سندھ صوبہ میں 17 سالہ ہندو لڑکی نے خودکشی (Hindu Girl Suicide) کرلی۔ اس لڑکی کو تین لوگ جنسی استحصال کے معاملے میں بلیک میل (Rape Accused BlackMail) کر رہے تھے۔

  • Share this:
پاکستان میں تین لڑکوں نے لڑکی کے ساتھ کی انتہائی گھنونی حرکت تو لڑکی نے کر ڈالا یہ خوفناک کام
پاکستان کے سندھ صوبہ میں 17 سالہ ہندو لڑکی کا ریپ

پاکستان کے سندھ صوبہ میں 17 سالہ ہندو لڑکی نے خودکشی (Hindu Girl Suicide) کرلی۔ اس لڑکی کو تین لوگ جنسی استحصال کے معاملے میں بلیک میل (Rape Accused BlackMail) کر رہے تھے۔ پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق بدھ کے روز لڑکی نے تھارپرکار ضلع کے گاؤں ڈالن جو۔تارر میں گہرے کنویں میںکود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ گاؤں کے لوگوں نے اس کی لاش کو کنویں سے باہر نکالا اور اسے اسپتال لے گئے لیکن وہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ لڑکی کے والد اور دیگر رشتہ داروں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جولائی 2019 میں تین افراد نے لڑکی کے کی اجتماعی عصمت دری کی تھی۔ فی الحال ملزم ضمانت پر ہیں۔


تین لڑکے زبردستی اٹھا لے گئے اور کیا ریپ۔۔

سال 2019 میں درج ایف آئی آر کے مطابق تینوں لوگ لڑکی کو زبردستی ایک گھر میں لے گئے جہاں انہوں نے اس کے ساتھ اس گھنونی حرکت کو انجام دیا تھا۔ انہوں نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا جس سے پریشان ہوکر لڑکی نے اپنی زندگی کو ختم کرلیا۔ متاثر کنبے کے وکیل موہن ماتھا رانی نے بتایا کہ کورونا وائرس وبا کے سبب اس معاملے کی سماعت میں تاخیر ہوئی۔ اب پندرہ اکتوبر کی تاریخ طے کی گئی ہے جبکہ معاملے میں ثبوت پیش کئے جائیں گے۔


لڑکی کی موت کے بعد ملزموں پر کوئی نیا معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ تین مشتبہ میں سے ایک کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ چیلہار اسٹرشن ست مشتاق ملک نے بتایا کہ اگر متاثرہ لڑکی کا کنبہ بلیک میل یا جنسی استحصال کی شکاییت درج کرتا ہے تب پولیس ایک نیا معاملہ درج کر سکتی ہے۔ بہت سے لوگوں نے لڑکی کی خودکشی اور ریپ کے ذإہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔ میگھوار کمیونٹی کےلوگوں اور مختلف پارٹیوں کے کارکنان خواتین کے خلاف جرائم کے بڑھتے واقعات کو لیکر تھار اور دیگر علاقوں میں مخالف مظاہرے کرنے کی وارننگ دی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں کہا تھا کہ بڑھتے جنسی استحصال پر روک لگانے کیلئے سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔پاکستان میں ہندو اقلیتوں کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے۔ سرکاری اندازے کے مطابق پاکستان میں 75 لاکھ ہندو آبادی ہے جن میں سے بیشتر سندھ صوبہ میں رہتے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 03, 2020 04:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading