ہوم » نیوز » عالمی منظر

شوہرکو نہیں چاہئے تھا تیسرا بچہ، سیکس کے دوران بیوی کے ساتھ کردیا ایسا: جان کراڑ جائیں گے ہوش

  • Share this:
شوہرکو نہیں چاہئے تھا تیسرا بچہ،  سیکس کے دوران بیوی کے ساتھ کردیا ایسا: جان کراڑ جائیں گے ہوش

قتل کے خوفناک واقعات دنیا کے تقریبا ہر کونے میں سامنے آتے ہیں لیکن یہ ایک ایسا قتل ہے جسے جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔ یہ واقعہ ہے برازیل (Brazil)کی معاشی راجدھانی کہے جانے والے شہر ساؤ پاؤلو کی۔ یہاں ایک شوہر نے مبینہ طور پر سیکس (Sex) کے دوران ریزر سے گلا کاٹ کر اپنی ہی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ لمحہ بھر میں ہی بیڈروم میں چاروں طرف خون پھیل گیا۔ اس معاملے میں شوہر نے قتل کی بات قبول کرلی ہے جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

ملی جانکاری کے مطابق ان دونوں کے پہلے دو بچے تھے۔ 22 سال کی بیوی فرینسائن تیسری مرتبہ ماں بننے والی تھی۔ لیکن پولیس کے مطابق 21 سال کے ان کے شوہر مارسیلو نہیں چاہتے تھے کہ ان کے گھر می ںکوئی تیسرا بچہ آئے۔ اسے لگ رہا تھا کہ تیسرے بچے کا خرچہ اٹھانا مشکل ہوگا۔ لہذا اس نے اپنی بیوی کا قتل کرنے کیلئے پلان تیار کیا۔ اور اسی کے تحت اس نے سیکس کے دوران بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔


ابتدائی جانچ میں پولیس کو لگا کہ بیوی نے خودکشی کی ہے لیکن بعد میں قتل کی گتھی سلجھانے کیلئے جاسوسوں کی مدد لی گئی۔ شوہر نے قتل کے بعد فیس بک پر ایک پوسٹ بھی لکھا جس میں اس نے بتانے کی کوشش کی کہ وہ گنہگار نہیں ہے۔


بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ان دونوں کی شادی ہوئی تھی۔ بیوی پیشے سے میک اپ آرٹسٹ تھی۔ گزشتہ سال شادی کے دن لئے گئے فوٹو میں دونوں کافی خوش لگ رہے تھے۔ دونوں کے درمیان بات اچانک کیسے بگڑی اس پر کنبے کے باقی لوگ کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ہیں۔ فی الحال شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ جانچ ایجنسی ثبوت کیلئے باقی چیزیں جمع کررہی ہے۔


Published by: sana Naeem
First published: Apr 03, 2020 10:13 PM IST