ہوم » نیوز » عالمی منظر

دبئی پرنس کی مہنگی گاڑی میں چڑیا نے دئے انڈے، جانیں پھر کیاہوا۔۔۔

پرندوں کے گھونسلا بنانے کی عادت کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک چڑیا نے ایک کار کی ونڈو شیلڈ پر ہی گھونسلا بنا دیا اور اس میں انڈے رکھ لئے۔ اور پھر ہوا یہ۔۔

  • Share this:
دبئی پرنس کی مہنگی گاڑی میں چڑیا نے دئے انڈے، جانیں پھر کیاہوا۔۔۔
چڑیاکا گھونسلا

پرندہ ہو یا کوئی جانور کئی مرتبہ ایسا کام کردیتے ہیں جس سے کسی بھی انسان کو نقصان ہوسکتا ہے کیونکہ انہیں نہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ آخر کیا کر رہے ہیں۔ پھر چاہے کسانوں کے کھیت میں بوئے گئے بیجوں کو چگنا ہو یا پھر کسی کے گھر کی بالکنی میں گھونسلا بنانا۔ پرندے اکثر کسی بھی گھر میں ایسے مقام پر گھونسلا بناتے ہیں جو انہیں اپنی اور اپنے بچوں کے تحفظ کی کوئی فکر نہ ہو لیکن انسان ایسی مخلوق ہے جو کہیں بھی پہنچ جاتی ہے بھلے ہی وہ پرندوں کو نقصان نہ پہنچائے باوجود اس کے پرندے اس بات سے ہی ڈر جاتے ہیں۔

پرندوں کے گھونسلا بنانے کی عادت کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک چڑیا نے ایک کار کی ونڈو شیلڈ پر ہی گھونسلا بنا دیا اور اس میں انڈے رکھ لئے۔ یہ کار دبئی کے ولی عہد شہزادہ ایگزیکٹو کونسل کے صدر شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی تھی۔ در اصل چڑیا نے ولی عہد شہزادہ کی مرسڈیز ایس یو وی کی ونڈ شیلڈ پر گھونسلا بنا لیا۔

جیسے ہیولی عہد شہزادہ کو پتہ چلا تو انہوں نے کار کو ایک طرف کھڑا کروادیا۔ تاکہ پرندے امن سے رہ سکیں اور ان کے بچوں کو کوئی پریشانی نہ آئے۔ گزشتہ ہفتے ، ولی عہد شہزادہ نے کار کے بونٹ پر ماں پرندے کا ویڈیو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا کہ وہ تب تک اس کار کا استعمال نہیں کریں جب تک بچے انڈوں سے نہ نکل جائیں۔


اس ویڈیو کے سامنے آںے کے بعد یوزرس ولی عہد شہزادے کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ ایک یوزر ن ےلکھا آپ سچ میں پرنس ہیں۔ پرندوں کے لئے آپ کے دل میں بہت محبت ہے۔ وہیں دوسرے یوزر نے لکھا آپ کا دل سونے کا ہے، آج کے زمانے میں کون اتنی چھوٹی بات کو سوچتا ہے۔ آپ نے جو کیا اس سے میتا دل بھ ؤر گئا۔ آپ کو بہت سارا پیار۔

Published by: sana Naeem
First published: Aug 23, 2020 02:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading