ہوم » نیوز » عالمی منظر

ساحلی طوفان’’ میتھیو‘‘ سے ہیتی میں 26 افراد ہلاک

لیسکیس(ہیتی)۔ کیریبین سمندر میں آئے ایک دہائی میں سب سے طاقتور ساحلی طوفان ’’میتھیو‘‘سے ہیتی کے جنوبی علاقے میں 26افراد کی موت ہوگئی اور متعدد مکان تباہ ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 06, 2016 04:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ساحلی طوفان’’ میتھیو‘‘ سے ہیتی میں 26 افراد ہلاک
فوٹو: اے پی

لیسکیس(ہیتی)۔ کیریبین سمندر میں آئے ایک دہائی میں سب سے طاقتور ساحلی طوفان ’’میتھیو‘‘سے ہیتی کے جنوبی علاقے میں 26افراد کی موت ہوگئی اور متعدد مکان تباہ ہوگئے۔ ساحلی طوفان کی وجہ سے لاطینی امریکہ کے سب سے غریب ملک ہیتی میں صدارتی انتخابات ملتوی ہوگئے ہیں۔ اب یہ طوفان بہاماس اور فلوریڈا کے مشرقی ساحل کی سمت مڑ گیا ہے۔ یہ طوفان منگل کو کیوبا اور ہیتی کے ساحل سے ٹکرایا اور اس دوران 230کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور موسلا دھار بارش ہوئی۔


امریکہ میں دس لاکھ 50ہزار لوگوں سے جنوب مشرقی ساحلی علاقے کو خالی کرنے کےلئے کہا گیا ہے۔ فلوریڈا کے گورنر رک اسٹاک نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ یہ طوفان براہ راست ساحل سے ٹکرا سکتا ہے جو بہت خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔ ہیتی کے ایک سرکاری افسر نے اقوام متحدہ کے افسروں کے ساتھ میٹنگ میں بتایا کہ میتھیو سے تقریباً 80فیصد گھر تباہ ہوگئے ہیں جن میں سات لاکھ سے زیادہ آبادی رہتی تھی۔

First published: Oct 06, 2016 04:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading