اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سائبر حملے سے چین میں اسکول اور ٹریفک پولیس کا کام کاج متاثر

    عالمی سائبر حملے ’واننا کرائی‘ سے چین میں ٹریفک پولیس، مقامی حکومت سے لے کر صنعت ریگولیٹری تک کے کام کاج پر برا اثر پڑا ہے اگرچہ اس کے تعلق سے جتنا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا اتنا نقصان نہیں ہوا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      بیجنگ: عالمی سائبر حملے ’واننا کرائی‘ سے چین میں ٹریفک پولیس، مقامی حکومت سے لے کر صنعت ریگولیٹری تک کے کام کاج پر برا اثر پڑا ہے اگرچہ اس کے تعلق سے جتنا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا اتنا نقصان نہیں ہوا ہے۔ مقامی چینی حکام نے کہا کہ اس حملے کی وجہ سے ان کی کچھ خدمات معطل کی گئی ہیں۔ اس سے پوری دنیا میں کار فیکٹریوں، اسپتالوں، دکانوں اور اسکولوں میں کام کاج متاثر ہوا۔ اگرچہ حکام اور سکیورٹی ایجنسیوں نے کہا کہ ملک میں اس طرح کے حملے میں کمی آئی ہے۔ چین میں انٹرنیٹ یوزرس کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
      چین کے اندرونی سیکورٹی کمپنی کیہو 360 نے کہا، "گزشتہ دو دنوں کے مقابلے میں پیر کو اس حملے سے متاثر اداروں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ گھریلو اداروں کے وسیع پیمانہ پر اثر انداز ہونے کے اندیشہ ختم نہیں ہوا ہے۔ کیہونے پہلے ہی کہا تھا کہ ہفتے کی شام تک اس حملے سے 30 ہزار تنظیم متاثر ہوئی ہیں جن میں چار ہزار تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ " سائبر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن چین (سی اے سی) کے ایک افسر نے مقامی میڈیا سے آج کہا کہ رینسمویر صنعت اور سرکاری کمپیوٹر سسٹم متاثر ہوئے ہیں تاہم اس کا دائرہ کم ہے۔ چین میں ٹرانسپورٹ، سوشل سیکورٹی، صنعت ریگولیٹری اور امیگریشن کے سرکاری اداروں نے کہا کہ انہوں نے اپنی خدمات معطل کر دی ہیں۔
      First published: