واشنگٹن۔ تبتی روحانی رہنما دلائی لامہ نے امریکہ میں ارلینڈو دہشت گردانہ حملے كو بہت سنگین سانحہ بتاتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو دہشت گرد کی شکل میں دیکھنا غلط ہے۔ ارلینڈو میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس پر دلائی لامہ نے کہا،’’ارب پتی تاجر ٹرمپ کا یہ اپنا خیال تھا‘‘۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملتا ہے تو وہ ٹرمپ سے پوچھنا چاہیں گے، ’’کہ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے۔ مزید تفصیل سے بتائیے‘‘۔
روحانی رہنما نے کہا، ’’بدھ مذہب سمیت تمام مذہبی کمیونٹی میں کچھ شرپسند عناصر اور برے لوگ ہیں، لیکن آپ سب کو ایک جیسا نہیں مان سکتے۔ اسلام پر صحیح معنوں میں عمل کرنے والا شخص کبھی بھی قتل عام نہیں کرے گا۔ مسلمانوں میں کچھ افراد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں لیکن ہم سب مسلمانوں کو دہشت گرد نہیں کہہ سکتے۔ مجھے لگتا ہے کہ ایسا کہنا غلط ہے‘‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔