الان بٹور۔ تبت کے نومنتخب لیڈر دلائی لاما نے آج کہا ہے کہ وہ امریکہ جاکر اس ملک کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ دلائی لاما کے اس قدم سے چین ناراض ہوسکتا ہے۔ دلائی لاما نے منگولیا کی راجدھانی ایلان بتور میں امریکہ کے صدارتی چناؤ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ انہوں نے ہمیشہ امریکہ کو آزاد دنیا کے اہم ملک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جانے میں کچھ دقتیں ہیں مگر وہ وہاں نئے صدر سے ملاقات کے لئے جائیں گے۔
انہوں نے امریکہ کے انتخابی پرچار کو لے کر پیدا ہونے والے اعتراضات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی تشہیر کے دوران امیدوار کو کچھ بھی کہنےکی زیادہ آزادی ہوتی ہے۔ لیکن چناؤ جیتنے کے بعد ذمہ داریاں آجاتی ہیں جنہیں پورا کرنا پڑتا ہے۔ دلائی لاما نے جون میں امریکہ کے دورے کے وقت صدر بارک اوباما سے ملاقات کی تھی جس سے چین بے حد ناراض ہوگیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔