ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا ، گھنٹوں تک ٹارچر کرنے کے بعد رہا کردیا گیا

افغانستان کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کو بیان جاری کرکے کہا کہ پاکستان میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی سلسلہ علی خیل کا اسلام آباد میں واقع ان کے گھر لوٹتے وقت اغوا کرلیا گیا ۔ اغوا کرنے کے بعد کئی گھنٹوں تک اس کو بری طرح سے ٹارچر کیا گیا ۔

  • Share this:
پاکستان میں افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا ، گھنٹوں تک ٹارچر کرنے کے بعد رہا کردیا گیا
پاکستان میں افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا ، گھنٹوں تک ٹارچر کرنے کے بعد رہا کردیا گیا

اسلام آباد : پاکستان میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کو اسلام آباد سے اغوا کرکے ان پر تشدد کئے جانے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے ۔ افغانستان کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کو بیان جاری کرکے کہا کہ پاکستان میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی سلسلہ علی خیل کا اسلام آباد میں واقع ان کے گھر لوٹتے وقت اغوا کرلیا گیا ۔ اغوا کرنے کے بعد کئی گھنٹوں تک اس کو بری طرح سے ٹارچر کیا گیا ۔ حالانکہ اغوا کرنے والوں نے بعد میں اس کو جانے دیا ۔ اس کو علاج کیلئے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔


افغانستان کی وزارت خارجہ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے اپنے سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اس سنگین جرم کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستانی مشن میں تعینات اپنے سفارت کاروں ، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔



وزارت نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی وزارت خارجہ کے سامنے اس معاملہ کو اٹھانے جارہے ہیں اور پاکستانی حکومت سے جانچ کے بعد اس میں شامل لوگوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 17, 2021 06:20 PM IST