الجزیرہ کے صحافیوں کے خلاف فیصلے پر پھر لگی روک

مصر کی ایک عدالت نے ایک دہشت گرد تنظیم کو مالی مدد پہنچانے کے ملزم الجزیرہ ٹیلی ویژن کے دو صحافیوں کے خلاف سماعت کا فیصلہ 29 اگست تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

Aug 02, 2015 09:20 PM IST | Updated on: Aug 02, 2015 09:22 PM IST
الجزیرہ کے صحافیوں کے خلاف فیصلے پر پھر لگی روک

قاہرہ۔ مصر کی ایک عدالت نے ایک دہشت گرد تنظیم کو مالی مدد پہنچانے کے ملزم الجزیرہ ٹیلی ویژن کے دو صحافیوں کے خلاف سماعت کا فیصلہ 29 اگست تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ عدالت نے دونوں صحافیوں کے خلاف دوبارہ ہورہی سماعت کے بعد فیصلہ 29 اگست تک کے لئے ملتوی کردیا۔ ان کے خلاف عدالت کا فیصلہ پہلے ہی ملتوی کیا جاچکا ہے۔

مصر کی شہریت ترک کرکے کناڈا کی شہریت اختیار کرنے والے محمد فہمی اور مصر کے شہری بی محمد پر ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین سے منسلک تنظیم کو مالی مدد پہنچانے کا الزام ہے ۔ انہیں ایک سال سے بھی زائد عرصے تک قید میں رہنے کے بعد گزشتہ فروری میں ضمانت پر رہا کردیاگیا۔ اس معاملے میں تیسرے ملزم پیٹرگرسٹے کو فروری میں اس کے ملک آسٹریلیا بھیج دیاگیا۔

Loading...

Loading...