ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹرمپ نے ترکی کی اسٹیل اور ایلومینیم پر محصول دوگنا کردیا، لیرا کی قدر میں20فیصد گراوٹ

ایران کے نیوکلیائی معاملہ پر امریکہ کی دنیا کے ممالک کو دھمکی نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 11, 2018 10:40 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹرمپ نے ترکی کی اسٹیل اور ایلومینیم پر محصول دوگنا کردیا، لیرا کی قدر میں20فیصد گراوٹ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو۔

ایران کے نیوکلیائی معاملہ پر امریکہ کی دنیا کے ممالک کو دھمکی نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے سبھی ممالک کو دھمکی دی تھی کہ ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک اور کمپنیوں خلاف کارروائی کی جائے گی۔


ترکی جس نے ٹرمپ کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ وہ ایران سے اپنا کاروبار جاری رکھے گا کے بعدامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی اسٹیل اور ایلومینیم پر محصول دوگنا کر دیا جس کے باعث ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا ’’لیرا ہمارے مضبوط ڈالر کے مقابلے میں کمزور تھا‘‘ اور یہ کہ اس وقت امریکہ کے ترکی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں‘‘۔


لیرا کی قدر میں کمی پر ترکی کے صدر اردگان نے کہا کہ یہ کمی اس مہم کا حصہ ہے جس کی قیادت غیر ملکی طاقتیں کر رہی ہیں۔ترکی نے متنبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے خلاف قدم اٹھائے گا۔ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے ’’امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس قسم کی پابندیاں اور دباؤ کے نتیجے میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو نقصان ہو گا‘‘۔


امریکہ اور ترکی ناٹو کے ممبران ہیں اور دونوں میں کئی ایشوز پر اختلافات ہیں۔ مثلاً نام نہاد دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ، انقرہ روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنا چاہتا ہے اور 2016 میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کو کیسے سزائیں دی جائیں۔حال ہی میں صدر ٹرمپ نے ترکی کے دو اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ یہ پابندیاں دونوں ممالک کے درمیان امریکی پادری کی ترکی میں گرفتاری ہے جس پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
First published: Aug 11, 2018 10:38 AM IST