رافیل میں 25 منٹ کی پرواز کے بعد بولے راجناتھ سنگھ۔ یہ ہندوستان کی جارحیت نہیں، سیلف ڈیفنس کا حصہ

رافیل میں تقریبا 25 منٹ اڑان بھرنے کے بعد راجناتھ سنگھ نے کہا ’’ ہندوستان کسی دیگر ملک کو دھمکی دینے کے لئے ہتھیار نہیں خریدتا ہے۔ رافیل جارحیت نہیں، بلکہ سیلف ڈیفنس کا حصہ ہے‘‘۔

Oct 09, 2019 08:45 AM IST | Updated on: Oct 09, 2019 08:48 AM IST
رافیل میں 25 منٹ کی پرواز کے بعد بولے راجناتھ سنگھ۔ یہ ہندوستان کی جارحیت نہیں، سیلف ڈیفنس کا حصہ

راجناتھ سنگھ

مرینیاک ( فرانس)۔ وجئے دشمی پر ہندوستان کو فرانس سے پہلا رافیل جنگی طیارہ مل گیا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کے روز مرینیاک واقع دسا پلانٹ سے آر بی 001 رافیل حاصل کیا۔  راجناتھ سنگھ نے اس موقع پر روایت کے مطابق، شستر پوجا کی۔ سنگھ نے رافیل طیارہ پر اوم لکھا اور طیارہ میں ’رکشا سوتر‘ باندھا۔ انہوں نے طیارہ پر ناریل، پھول وغیرہ چڑھائے اور طیارہ کے ٹائروں کے نیچے لیمو بھی رکھے۔ وزیر دفاع نے طیارہ بنانے والی داسو کمپنی کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر فرانس اور ہندستانی فضائیہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

رافیل میں تقریبا 25 منٹ اڑان بھرنے کے بعد راجناتھ سنگھ نے کہا ’’ ہندوستان کسی دیگر ملک کو دھمکی دینے کے لئے ہتھیار نہیں خریدتا ہے۔ رافیل جارحیت نہیں، بلکہ سیلف ڈیفنس کا حصہ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ 36 جنگی طیاروں میں سے 18 طیارے فروری 2021 تک سونپ دئیے جائیں گے۔ جبکہ باقی طیارے اپریل۔ مئی 2022 تک سونپے جانے کی امید ہے۔

Loading...

راجناتھ سنگھ نے رافیل طیارہ میں اپنی پرواز کو بہت آرام دہ اور آسان بتایا۔ راجناتھ سنگھ نے رافیل طیارہ میں اپنی پرواز کو بہت آرام دہ اور آسان بتایا۔

راجناتھ سنگھ نے رافیل طیارہ میں اپنی پرواز کو بہت آرام دہ اور آسان بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ ہندوستانی فوج کی جنگی صلاحیت کو بہت زیادہ بڑھائے گا۔ انہوں نے رافیل میں اپنی پرواز کو یادگار اور زندگی میں کبھی نہ بھولنے والا لمحہ بتایا۔

راجناتھ سنگھ نے کہا ’’ میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ میں سپرسونک اسپیڈ سے اڑان بھروں گا۔ یہ ایک بہت آرام دہ اور آسان اڑان رہی۔ اس دوران میں اس جنگی طیارے کی کئی صلاحیتوں، اس کی ہوا سے ہوا میں مار کرنے کی صلاحیت اور اس کی زمین پر نشانہ سادھنے کی صلاحیت کو دیکھ سکا‘‘۔

Loading...