دہلی کے پٹاخے' اور 'کشمیری سیب' کوڈ ورڈ کے ساتھ راجدھانی کو دہلانے پہنچے جیش محمد کے دہشت گرد'

خفیہ جانکاری کے مطابق دہشت گردوں نے اپنا پلان پانچ دن پہلے ہی کشمیر میں ایک سیب کے باغ میں تیار کیا ہے۔ دہشت گردوں کے اس گروپ کو جموں۔کشمیر میں بیٹھا جیش کا کمانڈر ابو عثمان نے تیار کیا ہے۔ اس تباہی کے پلان کو "ڈی" نام دیا گیا ہے۔ خفیہ ایجنسی کے ان پٹ کے مطابق بانڈٰ پورہ سیکٹر کے سیب کے باغان میں 5 دن پہلے ہی یہ سبھی جیش کے دہشت گرد جمع ہوئے تھے۔

Oct 04, 2019 09:59 AM IST | Updated on: Oct 04, 2019 10:01 AM IST
دہلی کے پٹاخے' اور 'کشمیری سیب' کوڈ ورڈ کے ساتھ راجدھانی کو دہلانے پہنچے جیش محمد کے دہشت گرد'

دہلی میں 4 دہشت گردون کے داخل ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

جموں۔کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے پاکستان کی دہشت گرد تنظیم ہندستان میں تباہی مچانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اپنے منصوبوں کو انجام دینے کیلئے ایک درجن سے زیادہ مشتبہ دہشت گرد ملک کی راجدھانی میں گھس چکے ہیں۔ خفیہ اطلاعات کے مطابق پاک مقبوضہ کشمیر میں بیٹھے دہشت گردوں نے ان دہشت گردوں کو مکمل تیاری کے ساتھ ہندستان میں داخل کیا ہے۔ ان دہشت گردوں کو کرو یا مرو کا ٹاسک دیکر دہلی، کشمیر اور پنجاب بھیجا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دہشت گردوں کی بات چیت کے جو کوڈ ٹریس کئے گئے ہیں ان میں دیوالی کے پٹاخے، کشمیری سیبوں کی دہلی میں سپلائی جیسی باتیں کہی گئی ہیں۔

خفیہ جانکاری کے مطابق دہشت گردوں نے اپنا پلان پانچ دن پہلے ہی کشمیر میں ایک سیب کے باغ میں تیار کیا ہے۔ دہشت گردوں کے اس گروپ کو جموں۔کشمیر میں بیٹھا جیش کا کمانڈر ابو عثمان  نے تیار کیا ہے۔ اس تباہی کے پلان کو "ڈی" نام دیا گیا ہے۔ خفیہ ایجنسی کے ان پٹ کے مطابق بانڈٰ پورہ سیکٹر کے سیب کے باغان میں 5 دن پہلے ہی یہ سبھی جیش کے دہشت گرد جمع ہوئے تھے۔

اس میٹنگ میں بتایا گیا کہ ان کے دہشت گرد ہندستان میں الگ۔الگ شہر میں موجود ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ابو عثمان کے پاس ایک اسنائپر رائفل تھی جبکہ باقی تین دہشت گردوں کے پاس اے کے۔47 پستول اور ہینڈ گرینیڈ موجود تھے۔

خفیہ ایجنسیوں کو اس میٹنگ کی خبر 5 دن پہلے ہی لگ گئی تھی۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ جیش کمانڈر ابو عثمان نے جموں کے دہشت گردوں کے ساتھ باندڈی پورہ علاقے کے میر محلے میں ایک سیب کے باغ میں میٹنگ کی تھی۔ میٹنگ میں کہا گیا تھا کہ کشمیر کے لوگ جلد ہی اچھی خبر سنیں گے اور یہ خوشی کی خبر جموں اور دہلی میں بڑے دھماکوں کے ساتھ آئے گی۔ میٹنگ میں عثمان نے کہا کہ ہمارے بھائی پہلے ہی ہندستان کے شہروں میں پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان سے مسلسل دراندازی کی کوشش

قابل ذکر ہےکہ مسلسل پاکستان کی جانب سے دہشت گرد ہندستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس میں کامیاب نہ ہوتے دیکھ اب پاکستان کی طرف سے ڈرون کے ذریعے ہتھیار یہاں پر بھیجے جارہے ہیں۔ حال ہی میں پنجاب سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی ایس آئی ٹی کو 4 ڈرون ملے تھے جن میں سے تین پوری طرح سے تباہ کئے جاچکے تھے۔

Loading...