دشمن نے ناپاک حرکت کی تو پھرہوگی سرجیکل اسٹرائیک: ڈپی آرمی چیف

 لیفٹیننٹ جنرل انبو نے میڈیا سے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے اگردہشت گردانہ سرگرمیوں کوبند نہیں کیا گیا تو ہندوستانی فوج دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کرسکتی ہے۔ 

Dec 09, 2018 04:42 PM IST | Updated on: Dec 09, 2018 04:42 PM IST
دشمن نے ناپاک حرکت کی تو پھرہوگی سرجیکل اسٹرائیک: ڈپی آرمی چیف

ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل دیوراج آنبو: فائل فوٹو

پاکستان کی طرف سے اگردہشت گردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کیا گیا تو ہندوستانی فوج دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کرسکتی ہے۔ ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو نے کہا ہے کہ اگرضرورت پڑی توفوج ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔

ہفتہ کو انڈین ملیٹری اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی سلامی لینے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل انبو نے میڈیا سے کہا "ہماری فوج سرحد پردہشت گردانہ ٹھکانوں پرسرجیکل اسٹرائیک کرکے اپنی طاقت کا احساس پہلے ہی کراچکی ہے اوراگرشترو نے ہمیں چیلنج دیا تو ہم دوبارہ ایسا کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے"۔

Loading...

فوجی اہلکاروں میں خواتین کو لڑاکوکرداردینے کے سوال پرڈپٹی آرمی چیف نے کہا اس متعلق مختلف پہلووں پرغوروخوض کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان اورچین سے متصل سرحدوں پرحالات ملک کے باقی حصوں سے کافی الگ ہیں۔ آئی ایم اے میں ہفتہ کوہوئی پی اوپی میں سات دوست ممالک کے 80 کیڈٹوں سمیت کل 427 کیڈٹ پاس ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  اب ایسے حالات نہیں آئیں گے کہ 26/11 جیسے حملے کا سامنا نہ کر سکے فوج : آرمی چیف

یہ بھی پڑھیں:  سرجیکل اسٹرائک پر راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر طنز، کہا مسٹر 36 کو شرم نہیں آتی

یہ بھی پڑھیں:  راجستھان انتخابات 2018: منموہن سنگھ حکومت میں ہوئی تھی 3 سرجیکل اسٹرائک، لیکن ہم نے نہیں اٹھایا فائدہ: راہل

Loading...