உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: پنجاب صوبے میں احمدی کمیونٹی کی 16 قبروں کی بے حرمتی، حکومت سے کیا انصاف کا مطالبہ

    پاکستان میں احمدی کمیونٹی کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی۔

    پاکستان میں احمدی کمیونٹی کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی۔

    پاکستان میں اس سے پہلے بھی مذہبی جنونیوں کی جانب سے احمدی برادری کے افراد کی قبروں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ صرف اس سال 185 احمدیوں کے مقبروں کی بے حرمتی کی گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Ladakh | Pathankot | Gujarat | Hyderabad
    • Share this:
      Pakistan:پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک ایک بار پھر دنیا کے سامنے ظاہر ہوا ہے۔ اس بار اقلیتی احمدی کمیونٹی کی 16 قبروں کے ساتھ مذہبی کٹروادیوں نے اسلامی علامتوں کا استعمال کرنے کے لئے مبینہ طو رپر بے ادبی کی ہے۔

      جماعت احمدیہ پنجاب کے ترجمان امیر محمود کے مطابق 22 اگست کو نامعلوم افراد نے لاہور سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع فیصل آباد کے چک 203 آر بی منوالہ میں ایک دیوار والے قبرستان میں احمدیوں کی 16 قبروں کی بے حرمتی کی۔ اجتماعی قبرستان میں متعدد مقبروں پر اسلامی آیات کندہ کی گئی ہیں۔

      محمود نے کہا کہ یہ قبرستان 75 سال پرانا ہے اور اس سے پہلے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ علاقے کے مسلمان علماء احمدیوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی برادری کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی۔ اس فعل سے سوگوار خاندان غمزدہ ہیں، جو انصاف کے لیے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ محمود نے کہا کہ یہ عمل غیر قانونی اور انسانی اقدار کے خلاف ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Saudi Arabia: سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم افرادکےبچوں کاتعلیمی مستقبل، اسکولوں میں داخلے

      Haramain Sharifain: حرمین شریفین کی جانب سے راجہ سنگھ کی شدید مذمت ’اسلاموفوبیاکوروکاجائے‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Hindu rituals: سعودی عرب میں دفن ہندوستانی کی لاش کو نکالا گیا! آخری ہندو رسومات کی.....!

      Prophet Muhammad: پیغمبر انسانیت محمد ﷺ کے بارے میں دنیا کی عظیم ہستیوں کے اقوال

      اس سال 185 قبروں کی ہوئی بے حرمتی
      پاکستان میں اس سے پہلے بھی مذہبی جنونیوں کی جانب سے احمدی برادری کے افراد کی قبروں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ صرف اس سال 185 احمدیوں کے مقبروں کی بے حرمتی کی گئی۔ 1974 میں پاکستانی پارلیمنٹ نے اس کمیونٹی کو غیر مسلم قرار دیا تھا۔ ایک دہائی بعد ان پر خود کو مسلمان کہنے پر پابندی لگا دی گئی۔ اس پر تبلیغ اور حج کے لیے سعودی عرب جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: