اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’’ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی انصاف کے بارے میں مخلص نہیں‘‘ ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جےشنکر

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کے روز ابوظہبی گلوبل مارکیٹ میں منعقدہ دوسرے انڈیا گلوبل فورم (IGF) کے دوران کہا کہ وہ ممالک جو کاربن کے اخراج میں سرفہرست ہیں؛ وہ وعدہ کرتے رہے ہیں کہ وہ دوسروں کی مدد کریں گے، لیکن واضح طور پر انہوں نے دنیا کی مدت حیات کو کم کردیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • UAE
    • Share this:
      ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے ترقی یافتہ ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امیر ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کے وعدوں کے باوجود بھی پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ جب موسمیاتی انصاف کی بات آتی ہے تو یہ ممالک مخلص نہیں ہیں، جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر غریب ممالک کو معاوضہ دینے کی کوشش کرسکیں۔

      وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کے روز ابوظہبی گلوبل مارکیٹ میں منعقدہ دوسرے انڈیا گلوبل فورم (IGF) کے دوران کہا کہ وہ ممالک جو کاربن کے اخراج میں سرفہرست ہیں؛ وہ وعدہ کرتے رہے ہیں کہ وہ دوسروں کی مدد کریں گے، لیکن واضح طور پر انہوں نے دنیا کی مدت حیات کو کم کردیا ہے۔ وہ کچھ بہانے یا دلائل لے کر آتے ہیں لیکن عملی طور پر صفر ہیں۔

      انہوں نے مزید کہا کہ ہر موسمیاتی سربراہی اجلاس کے دوران ایک ہی مسئلہ اٹھایا جاتا ہے لیکن یہ ممالک اس کو ختم کرنے کے طریقے تلاش کرتے ہیں۔ لہذا کہیں نہ کہیں لوگوں کو اس کے بارے میں سچا ہونا چاہیے اور کہنا چاہیے کہ گلوبل وارمنگ (موسمیاتی حدت) کا اصل ذمہ دار کون ہے اور جن ممالک کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے؟ یہ ان بڑے مسائل میں سے ایک ہے جس سے دنیا دوچار ہے۔

      صدر شیخ محمد کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور گرگاش نے بھی اس پینل میں شرکت کی۔ انھوں نے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاست اور عالمی اثرات کے شراکت دار کے طور پر ہندوستان-یو اے ای تعلقات کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ جب کہ بہت سے ممالک پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک ٹائم ٹیبل ترتیب دے رہے ہیں، ہندوستانی وزیر نے کہا کہ مایوسی بڑھ رہی ہے کہ وہی ممالک ماحولیاتی انصاف نہیں کررہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      پچھلے مہینے شرم الشیخ میں کوپ 27 کے دوارن کاربن کے اخراج کو کم کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا تھا۔ جس کی طویل عرصے سے امریکہ اور یورپی یونین کے ممالک نے مزاحمت کی تھی۔ اس کا یہ مقصد ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہونے والے غریب ممالک کی مدد کی جا سکے۔

      اسے ماحولیاتی عدم مساوات کو تسلیم کرنے میں ایک پیش رفت کے طور پر سراہا گیا جو موسمیاتی خطرات سے دوچار قوموں کو درپیش ہیں جو تباہ کن قدرتی آفات کے بڑے اثرات کا حصہ ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: