ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش ہوائی اڈے کے نزدیک خودکش حملے کی ذمہ داری آئی ایس نے لی

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کل شام ہوئے خود کش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے لی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 25, 2017 10:02 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلہ دیش ہوائی اڈے کے نزدیک خودکش حملے کی ذمہ داری آئی ایس نے لی
تصویر: اے پی

ڈھاکہ۔  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کل شام ہوئے خود کش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے لی ہے۔

آئی ایس نے یہ دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں کئی افسران مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں وہیں بنگلہ دیش کے حکام سے اس سلسلے میں اب تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک ہفتہ میں دہشت گردانہ واردات کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے ڈھاکہ کے کھیل گاؤں علاقے میں جمعرات کو دھماکہ خیز مواد سے بھرے موٹرسائيكل سے سیکورٹی چوکی کو پار کرنے کی کوشش کر رہے ایک مشتبہ کو گولی مار دی تھی۔


خیال رہے کہ  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک کل ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مادہ سے اڑا دیا۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس شخص نے ایک پولیس چوکی کے نزدیک بم رکھا اور پھر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

First published: Mar 25, 2017 10:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading