Eid al Adha 2022: سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، 8 جولائی کو وقوف عرفہ، 9 کو عید الاضحی کی ہوگی نماز
Eid al Adha 2022: سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ۔ علامتی تصویر ۔ انٹرنیٹ ۔
Eid al Adha 2022: سعودی گزٹ کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد یکم ذوالحجہ 30 جون بروز جمعرات جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا جس کے بعد 9 جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔
نئی دہلی: سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ۔ سعودی گزٹ کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد یکم ذوالحجہ 30 جون بروز جمعرات جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا جس کے بعد 9 جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔ سعودی عرب کے چیف ماہر فلکیات عبداللہ خدیری نے اجلاس کی سربراہی کی جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا اعلان کیا گیا۔
ادھر پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں بھی بدھ کو چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے ، مگر وہاں چاند نظر آیا ہے ۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا، جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں کہیں سے بھی ذو الحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور یکم ذی الحج یکم جولائی 2022 کو ہوگا اور عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی 2022 کو ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کل ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اگر کل چاند نظر آجاتا ہے تو 10 جولائی کو عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی ۔
ہندوستان میں مختلف رویت ہلاک کمیٹیوں کی جانب سے لوگوں سے چاند دیکھنے کا اہتمام کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ رویت ہلال کمیٹیاں بھی چاند دیکھنے کا اہتمام کریں گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔