’سری لنکا سے معاوضہ کی مانگ نہیں کی‘، ہندوستانی ہائی کمیشن کی وضاحت، جانیے پورا معاملہ ہے کیا

’سری لنکا سے معاوضہ کی مانگ نہیں کی‘، ہندوستانی ہائی کمیشن کی وضاحت، جانیے پورا معاملہ ہے کیا

’سری لنکا سے معاوضہ کی مانگ نہیں کی‘، ہندوستانی ہائی کمیشن کی وضاحت، جانیے پورا معاملہ ہے کیا

ہندوستان نے سری لنکا کے سچے دوست اور شراکت دار کے طور پر اپنی 'پڑوسی سب سے پہلے' پالیسی کے تحت سری لنکا کو کثیر جہتی امداد فراہم کی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Colombo
  • Share this:
    سال 2020 اور 2021 میں ہوئے دو سمندری آفات کے دوران امداد کے لیے سری لنکا سے معاوضے کی مانگ والی میڈیا رپورٹس کو سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے بدھ کو وضاھت کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ دراصل، ھال ہی میں سری لنکا کے پانیوں میں دو سمندری واقعات ہوئے تھے، جس میں ہندوستان نے جزائر کے ممالک کی مدد کی تھی۔ اسی کو لے کر کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ امداد کے تعلق سے نئی دہلی نے کولمبو سے معاوضے کی مانگ کی تھی۔ اسی کو لے کر ہندوستانی ہائی کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہین ہے۔ ہندوستان نے کسی بھی معاوضہ کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔

    ہندوستانی ہائی کمیشن نے س تعلق سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔ اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے ہائی کمیشن کو کچھ میڈیا رپورٹس ملی ہیں جو بتاتی ہیں کہ حکومت ہند نے ستمبر 2020 اور مئی-جون 2021 میں ایم ٹی نیو ڈائمنڈ اور ایم وی ایکسپریس پرل میں ااگ لگنے کے واقعات کے دوران دی گئی مدد کے لیے سری لنکا حکومت سے معاوضے/نقصان کی بھرپائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسی خبریں پوری طرح سے  جھوٹی اور غلط ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    پاکستان: عمران خان کی پارٹی پر لگ سکتی ہے پابندی، سیاسی کریئر ختم کرنے کی ہے تیاری

    اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت ہند نے 'پڑوسی سب سے پہلے' پالیسی اور سیکورٹی اینڈ گروتھ فار آل (ایس اے جی اے آر) کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے حادثے میں ملوث بحری جہازوں کی مدد کی تھی۔ ہندوستان نے سری لنکا کے سچے دوست اور شراکت دار کے طور پر اپنی 'پڑوسی سب سے پہلے' پالیسی کے تحت سری لنکا کو کثیر جہتی امداد فراہم کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    پاکستان: عمران خان کو لگا بڑا جھٹکا، اب فواد چودھری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا کیا اعلان

    ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ان جہازوں کی تعیناتی، بچاؤ کی سرگرمیوں اور اسٹورز کا دعویٰ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق 'آلودگی کی ادائیگی کے اصول' کے مطابق ہیں۔ مشن نے واضح کیا کہ اس نے صرف بین الاقوامی پریکٹس کی بنیاد پر بیمہ کنندگان سے دعویٰ کرنے کی لاگت اکٹھی کی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: