اسلام آباد۔ پاکستان (Pakistan) کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی (Pakistan Peoples Party) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری (Bilawal Bhutto Zardari) نے بدھ کو منی بجٹ کے دوران پارلیمنٹ میں عمران خان کی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی حکومت (Imran Khan) 'ٹیکس کی سونامی' لانے جا رہی ہے۔ انہوں نے 'پلے بوائے' کی شبیہ رکھنے والے وزیر اعظم عمران خان پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کنڈوم (higher taxes on condoms) پر بھی ٹیکس لگایا جس کی ایک 'کھلاڑی' سے امید نہیں تھی۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں فنانس بل 2021 (finance bill) کے تحت عمران خان حکومت نے 144 اشیا پر 17 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی نافذ کر دیا۔ اس میں پیدائش پر قابو پانے کی گولیاں اور کنڈوم بھی شامل ہیں۔ اس کے بعد اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے اس صدی کا سب سے بڑا المیہ ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مانع حمل ادویات (کنڈوم condoms) پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ اب عمران جیسے کھلاڑی سے مانع حمل ادویات پر ٹیکس لگانے کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت میں آبادی کا جو دھماکہ ہو رہا ہے نہ ہم ان کے کھانے، تعلیم، روزگار کا کوئی انتظام کر سکتے ہیں۔ مانع حمل ادویات کو پوری دنیا میں فروغ دیا جا رہا ہے اور پاکستان اس پر ٹیکس لگا رہا ہے۔ ملک میں ایچ آئی وی اور ایڈز کا بحران ہے جس کا ہمارے میڈیا اور ملک میں علم نہیں ہو رہا۔ پاکستان کے ایک شہر میں اس کے بہت سے واقعات رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں یہ ایک سنگین مسئلہ ہے، اس کے باوجود کنڈوم پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ذاتی زندگی میں عمران خان وزیر اعظم بننے سے پہلے اپنی 'پلے بوائے' شبیہ کے لیے مشہور رہے ہیں۔ عمران نے باضابطہ طور پر 3 شادیاں کی ہیں تاہم ان کے کئی خواتین سے تعلقات رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں عمران خان کی جانب سے دیے گئے ریپ کے بیان پر پاکستانی نژاد مصنف طارق فتح نے کہا تھا کہ 'وزیراعظم پاکستان سے ملئے۔ دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ ان گنت جنسی ہراسانی کرنے والے عمران خان اس وقت اپنی تیسری بیوی کے ساتھ ہیں۔ وہ اپنے ہم وطنوں کی خواتین کو عصمت دری سے بچانے کے لیے برقع کو فروغ دے رہا ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔