Sri Lanka Crisis:سری لنکا میں ختم ہوا پٹرول-ڈیزل، ملک میں صرف ضروری خدمات ہی کام کریں گی
1948 میں آزادی کے بعد سے سری لنکا سب سے بڑے معاشی بحران(Economic Crisis) کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں خوراک(food)، ادویات(medicine)، کھانا پکانے کی گیس (cooking gas) اور ایندھن (Fuel) جیسی ضروری اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
1948 میں آزادی کے بعد سے سری لنکا سب سے بڑے معاشی بحران(Economic Crisis) کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں خوراک(food)، ادویات(medicine)، کھانا پکانے کی گیس (cooking gas) اور ایندھن (Fuel) جیسی ضروری اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
کولمبو:Sri Lanka Crisis: معاشی بحران کا سامنا کررہے سری لنکا(Sri Lanka) نے پیر کو دو ہفتوں کے لیے ایندھن(Fuel) کی فروخت پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک میں صرف ضروری خدمات کام کریں گی، جس کے لیے ایندھن دستیاب ہوگا۔ ضروری خدمات کی فہرست میں صحت، امن و امان، بندرگاہیں، ہوائی اڈے، خوراک کی تقسیم اور زراعت شامل ہوں گے۔ تمام غیر ضروری خدمات (Non-Essential Services) کو 10جولائی تک معطل کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو حکومتی ترجمان بندولا گنا وردھن نے بتایاکہ ، "آج آدھی رات سے، صحت کے شعبے جیسی ضروری خدمات کے علاوہ کوئی ایندھن فروخت نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ہم اپنے پاس موجود چھوٹے اسٹاک کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔" انہوں نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کو ہونے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔ اسکول رہیں گے بند
سری لنکا میں اب اسکول بند رہیں گے اور نجی دفاتر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کو کہا گیا ہے۔ سرکاری افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر سے کام کا آپشن منتخب کریں۔ یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکا کا ایندھن ختم ہوا۔ گزشتہ کئی دنوں سے پٹرول پمپس کے سامنے لمبی قطاریں دیکھی جارہی تھیں۔ لوگ پیٹرول اور ڈیزل خریدنے کے لیے کئی کئی دن قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور تھے۔
سری لنکا میں ضروری اشیا کی کمی بتادیں کہ 1948 میں آزادی کے بعد سے سری لنکا سب سے بڑے معاشی بحران(Economic Crisis) کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں خوراک(food)، ادویات(medicine)، کھانا پکانے کی گیس (cooking gas) اور ایندھن (Fuel) جیسی ضروری اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔