سعودی شہزادے احمد بن عبدالعزیز نے اپنے بھائی شاہ سلمان سے اختلاف کی تردید کرتے ہوئے سعودی شاہی خاندان میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ شہزادہ احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں ان کے خطاب کے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔
واضح رہے کہ لندن میں شہزادہ احمد نے خطاب میں یمن جنگ کا ذمے دار شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو قرار دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ پورے شاہی خاندان کو ذمہ دار قرار دینا درست نہیں۔ ان کے خطاب کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہوئی تھی۔
تاہم ان کی وضاحت کے بعد سعودی شاہی ارکان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شہزادہ احمد کی جانب سے شاہ سلمان کے ہاتھ کا بوسہ لینے کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔