ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈاکٹر فاوچی نے دیا ہندوستان میں لاک ڈاون کا مشورہ ، کورونا روک تھام کیلئے بتائے یہ تین فارمولے

Coronavirus in India: ہندوستان میں کورونا کی روک تھام کیلئے ڈاکٹر فاوچی نے لاک ڈٓون کو ضروری بتایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو چھ مہینے کیلئے شٹ ڈاون کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ ٹرانسمیشن کو روکنے کیلئے عارضی طور پر شٹ ڈاون کرسکتے ہیں ۔

  • Share this:
ڈاکٹر فاوچی نے دیا ہندوستان میں لاک ڈاون کا مشورہ ، کورونا روک تھام کیلئے بتائے یہ تین فارمولے
ڈاکٹر فاوچی نے دیا ہندوستان میں لاک ڈاون کا مشورہ ، کورونا روک تھام کیلئے بتائے یہ تین فارمولے ۔ AP

واشنگٹن : ہندوستان میں کورونا کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ اسی درمیان عالمی سطح پر کورونا وائرس پر کام کررہے ڈاکٹر اینتھونی فاوچی نے ہندوستان کی صورتحال پر رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے ملک میں وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کچھ ہفتوں کے شٹ ڈاون کا مشورہ دیا ہے ۔ اس دوران انہوں نے ملک میں ٹیکہ کاری کی صورتحال پر بھی بات کی ۔ ڈاکٹر فاوچی امریکہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ہیں ۔


انگریزی اخبار دی انڈین ایکسپریس سے بات چیت میں ڈاکٹر فاوچی نے ملک میں کورونا کی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے تین مراحل فوری ، متوسط اور طویل مدتی بندوبست کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں کو ٹیکہ لگایا جانا انتہائی ضروری ہے ۔ وہیں آکسیجن اور دوسری طبی خامیوں سے ابھرنے کیلئے انہوں نے کمیشن یا ایمرجنسی گروپ تیار کرنے کی بات کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلان بنائیں گے کہ آکسیجن کیسے حاصل کرنا ہے ، کیسے ہمیں سپلائی ملے گی ، کیسے دوا ملے گی ۔


متوسط سطح پر کام کرنے کیلئے انہوں نے کہا کہ اسپتال جلد سے جلد بنائے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے جنگ کے دوران فیلڈ اسپتال جیسے ماڈل کی بات کہی ہے ۔ اس دوران انہوں نے چین کی مثال دی ۔ ساتھ ہی امریکہ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے ہندوستان میں فوج کی مدد لینے کا مشورہ دیا ہے ۔ اس کے بعد طویل مدتی بندوبست کو لے کر ڈاکٹر فاوچی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جانا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فوری پریشانی کو سمجھیں ، پھر متوسط سطح کی چیزوں کو شروع کریں ، اس کے بعد ویکسین کے سلسلہ میں طویل مدت کے بندوبست کے بارے میں سوچیں ۔


ہندوستان میں کورونا کی روک تھام کیلئے ڈاکٹر فاوچی نے لاک ڈآون کو ضروری بتایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو چھ مہینے کیلئے شٹ ڈاون کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ ٹرانسمیشن کو روکنے کیلئے عارضی طور پر شٹ ڈاون کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو نہیں پسند کہ ملک کو بند کیا جائے ، لیکن تب ہوتا ہے جب آپ تالابندی چھ مہینوں کیلئے کرتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر آپ اس کو صرف کچھ ہفتوں کیلئے کریں گے تو اس کا حالات پر کافی اثر پڑے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 01, 2021 11:51 PM IST