ہوم » نیوز » عالمی منظر

پیٹ درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچی خاتون ، مگر جب سچائی آئی سامنے تو ڈاکٹرس بھی رہ گئے حیران، فورا کردی سرجری!

خاتون اور اس کے بلیڈر سے نکالے گئے پتھر کی کچھ تصویریں اسپتال اسٹاف نے کھینچ لیں ۔ جب یہ تصاویر ویتنام کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگ حیران رہ گئے ۔

  • Share this:
پیٹ درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچی خاتون ، مگر جب سچائی آئی سامنے تو ڈاکٹرس بھی رہ گئے حیران، فورا کردی سرجری!
پیٹ درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچی خاتون ، مگر جب سچائی آئی سامنے تو ڈاکٹرس بھی رہ گئے حیران، فورا کردی سرجری!

ویتنام میں ڈاکٹروں نے ایک خاتون کے پیٹ کی سرجری کرکے 400 گرام وزنی پتھر کو باہر نکالا ۔ سوشل سائٹس پر خاتون کے پیٹ سے نکلے تقریبا آدھے کلو کے پتھر کی تصویریں کافی وائرل ہورہی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کے پیٹ میں درد ہوا ، ایسے میں وہ فورا اسپتال پہنچی ۔ درد کی شکایت پر اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کے پیٹ کا سٹی اسکین کیا ۔ اس دوران پتہ چلا کہ خاتون کے بلیڈر میں 400 گرام سے زیادہ وزنی پتھر ہے ۔


ایسے میں ڈاکٹروں نے فورا 34 سال کی اس خاتون کے پیٹ کی سرجری کی اور اندر سے اس اسٹون کو باہر نکالا ۔ اتنے بڑے پتھر کو دیکھ کر ڈاکٹرس بھی حیران تھے ۔ حالانکہ اتنا بڑا پتھر خاتون کے جسم میں کب سے تھا اور وہ اس کے ساتھ زندگی کیسے جی رہی تھی ، یہ بات بھی لوگوں کو حیران کررہی ہے ۔


اس خاتون اور اس کے بلیڈر سے نکالے گئے پتھر کی کچھ تصویریں اسپتال اسٹاف نے کھینچ لیں ۔ جب یہ تصاویر ویتنام کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگ حیران رہ گئے ۔ کئی لوگوں نے اس پریقین نہیں کیا تو کچھ لوگوں نے کہا کہ کسی کے جسم میں اتنا بڑا پتھر ہو اور اس کو اس سے پہلے کوئی درد نہ ہوا ہو ، ایسا کیسے ممکن ہے ؟ ۔ وہیں کسی نے یہ بھی کہا کہ میرے جسم میں ایک چھوٹا سا پتھر تھا، جو ریت کے برابر تھا ، تب بھی میں درد سے کراہ اٹھتا تھا ، ایسے میں اس خاتون کو درد کیسے نہیں ہوا ۔


حالانکہ یہ معاملہ کافی خاص ہے ، لیکن اس سے پہلے بھی ایسا ہی ایک معاملہ 2016 میں سب کے سامنے آیا تھا۔ چینی ڈاکٹرس نے ایک 54 سال کی خاتون کے بلیڈر سے 1048 گرام کا پتھر نکالا تھا ۔ چین میں اب تک جتنے بھی کیس آئے تھے ان میں یہ سب سے بڑے کیس کے طور پر درج کیا گیا تھا ۔

بتادیں کہ ترکی کے جرنل آف یورولاجی میں 2014 میں سامنے آئے ایک معاملہ کی رپورٹ کے مطابق کسی کے جسم میں 100 گرام سے زیادہ وزن والے پتھر بھی ریسرچ کا موضوع رہے ہیں ۔ اس مرتبہ جب 400 گرام کا بڑا پتھر کسی خاتون کے جسم سے نکلا ہے تو اس کو طبی دنیا میں غیر معمولی مانا جارہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 19, 2021 09:26 PM IST