ہوم » نیوز » عالمی منظر

اب سعودی پرنس سے الجھے ٹرمپ

واشنگٹن۔ مسلمانوں کے خلاف اپنے تبصرہ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تنقید کا شکاربنے امریکہ کے صدر کے عہدے کے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی اب ایک نئے معاملے میں سعودی عرب کے شہزادہ سے ٹویٹر پر نوک جھونک ہو گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 13, 2015 10:18 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب سعودی پرنس سے الجھے ٹرمپ
واشنگٹن۔ مسلمانوں کے خلاف اپنے تبصرہ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تنقید کا شکاربنے امریکہ کے صدر کے عہدے کے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی اب ایک نئے معاملے میں سعودی عرب کے شہزادہ سے ٹویٹر پر نوک جھونک ہو گئی۔

واشنگٹن۔  مسلمانوں کے خلاف اپنے تبصرہ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تنقید کا شکاربنے امریکہ کے صدر کے عہدے کے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی اب ایک نئے معاملے میں سعودی عرب کے شہزادہ سے ٹویٹر پر نوک جھونک ہو گئی۔ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے سعودی پرنس اور ارب پتی الو لید بن طلال نے ٹویٹ کرکے ٹرمپ سے کہاکہ آپ (ٹرمپ) نہ صرف ری پبلکن پارٹی بلکہ تمام امریکیوں کے لئے بھی ایک سیاہ داغ ہیں۔ آپ صدارتی دوڑ سے ہٹ جائیے کیونکہ آپ کبھی جیت نہیں سکیں گے۔


شہزادہ طلال کے اس بیان کا ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ہی جواب دیا اور کہاکہ پرنس (طلال) اپنے والد کے پیسے سے امریکی لیڈروں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں لیکن جب میں (صدر) منتخب ہو جاؤں گا تو یہ سب نہیں ہونے دوں گا۔ ٹرمپ کا مسلم مخالف بیان حال ہی میں کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد آیا ہے۔ اس فائرنگ میں 14 افراد مارے گئے تھے۔ فائرنگ واقعہ کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردینی چاہئے جس کے بعدپوری دنیا میں ان کے بیان کی تنقید ہوئی تھی۔

First published: Dec 13, 2015 10:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading