ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونالڈ ٹرمپ نے خواتین رہنماوں کے ساتھ فون پرکی تھی بدتمیزی: رپورٹ میں انکشاف

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اینجیلا مارکیل کے ساتھ فون پر بات چیت میں ان کے ساتھ انتہائی توہین آمیز طریقہ سے پیش آئے تھے۔

  • Share this:
ڈونالڈ ٹرمپ نے خواتین رہنماوں کے ساتھ فون پرکی تھی بدتمیزی: رپورٹ میں انکشاف
ڈونالڈ ٹرمپ نے خواتین رہنماوں کے ساتھ فون پرکی تھی بدتمیزی: رپورٹ میں انکشاف

ماسکو: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جرمنی کی چانسلر اینجیلا مارکیل اور برطانیہ کی سابق وزیراعظم تھیریسا مےاور دیگر عالمی رہنماوں کے ساتھ بار بار فون کرکے اور بات چیت کے دوران ’دھمکی‘ اور غیر مہذب زبان استعمال کئے جانے کا پتہ چلا ہے۔ سی این این براڈ کاسٹر نے قابل اعتماد ذرائع کےحوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اینجیلا مارکیل کے ساتھ فون پر بات چیت میں ان کے ساتھ انتہائی توہین آمیز طریقہ سے پیش آئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے جرمن جانسلر کو’بے وقوف‘کہا اور ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ روسیوں کی جیب میں ہیں۔


رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اینجیلا مارکیل کے ساتھ فون پر بات چیت میں ان کے ساتھ انتہائی توہین آمیز طریقہ سے پیش آئے تھے۔ تصویر: رائٹرس/نیوز 18 ڈاٹ کام۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اینجیلا مارکیل کے ساتھ فون پر بات چیت میں ان کے ساتھ انتہائی توہین آمیز طریقہ سے پیش آئے تھے۔ تصویر: رائٹرس/نیوز 18 ڈاٹ کام۔


اسی طرح محترمہ مے کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران مسٹر ٹرمپ نے ہتک آمیز تبصرہ کیا تھا۔امریکی صدر نے محترمہ مے کے بریکسٹ کے تئیں نقطہ نظر،نیٹو اورامیگریشن سے متعلق امور کاذکر کرتے ہوئےانہیں'بیوقوف' کہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ، مسٹر ٹرمپ نے فون پر فرانسیسی صدر ایمانوئل برون سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کا بھی مذاق اڑایا اور ان کی تذلیل کی۔
First published: Jun 30, 2020 08:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading