ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونالڈ ٹرمپ کا امریکی صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر جیت کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ نے مشی گن میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لئے پرامید ہیں اور آگے بھی کامیابی حاصل کرتے رہیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 18, 2020 10:47 AM IST
  • Share this:
ڈونالڈ ٹرمپ کا امریکی صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر جیت کا دعویٰ
ڈونالڈ ٹرمپ کا امریکی صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر جیت کا دعویٰ

واشنگٹن: (اسپوتنک) امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ نے مشی گن میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لئے پرامید ہیں اور آگے بھی کامیابی حاصل کرتے رہیں گے۔ ہفتہ کے روز ریاست مشی گن کے مسکیگان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ’’میرا ایمانداری سے ایسا ماننا ہے کہ ہمیں انتخابات کے نتائج پر فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم چار سال کے لئے دوبارہ منتخب ہوں گے اور اگر ہم اس کے بعد چار آٹھ یا 12 سال کے لئے منتخب ہوئے تو یہ ایک نیا اور بہتر نعرہ ہوگا‘‘۔


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ’’ہم امریکی عوام کو دوبارہ اقتدار میں لانے والے ہیں۔ آپ کی مدد ، خود سپردگی اور طاقت کی وجہ سے ہم مستقل کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ہم لڑتے رہیں گے اور جیتتے رہیں گے۔‘‘

ڈونالڈ ٹرمپ کے حامی انتخابی ریلی کے دوران مسلسل ’مزید چار سال، مزید چار سال‘ کا نعرہ لگارہے تھے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ’’ہم امریکی عوام کو دوبارہ اقتدار میں لانے والے ہیں۔ آپ کی مدد ، خود سپردگی اور طاقت کی وجہ سے ہم مستقل کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ہم لڑتے رہیں گے اور جیتتے رہیں گے۔‘‘

ریاست مشی گن کے ایرپورٹ ہینگر پر مسٹر ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں ہزاروں افراد جمع تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ بیلومنٹ یونیورسٹی نیشولی میں ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کے درمیان 22 اکتوبر کو دوسرا صدارتی مباحثہ ہوگا۔ اس بحث میں کووڈ ۔19 اور قومی سلامتی جیسے امور پر بحث متوقع ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 18, 2020 10:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading