بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی عہدہ چھوڑنے کی تیاریاں شروع کیں، حکام کو دی ہدایت
انجام کار صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نو منتخب صدر جوزف بائیڈن کی انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی۔ اس کے ساتھ ہی شش و پنج کا وہ ماحول ختم ہو گیا جو ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلسل ٹال مٹول کا نتیجہ تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 24, 2020 02:28 PM IST

ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو
واشنگٹن۔ انجام کار صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نو منتخب صدر جوزف بائیڈن کی انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی۔ اس کے ساتھ ہی شش و پنج کا وہ ماحول ختم ہو گیا جو ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلسل ٹال مٹول کا نتیجہ تھا۔ جنرل سروس ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ایملی مرفی نے تحریری طور پر نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو آگاہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتدار کی باضابطہ منتقلی کا عمل شروع کرنے پر راضی ہو گئی ہے۔
ایملی مرفی کا مکتوب مل جانے کے بعد اب بائیڈن انتظامیہ حکومت سازی کے لئے سرکاری فنڈ استعمال کرنے کی متحمل ہو گئی ہے۔ نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو فاتح قرار دیئے جانے کے کوئی دو ہفتے بعد صدر ٹرمپ نے اس اولین اقدام کے ذریعہ پہلی بار شکست تسلیم کی ہے۔ ایملی مرفی کے مکتوب کے مطابق یہ فیصلہ قانون اور دستیاب حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا بہر حال کہنا ہے کہ جہاں تک قانونی جنگ کا سوال ہے تو وہ جاری رہے گی۔
I want to thank Emily Murphy at GSA for her steadfast dedication and loyalty to our Country. She has been harassed, threatened, and abused – and I do not want to see this happen to her, her family, or employees of GSA. Our case STRONGLY continues, we will keep up the good...
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 23, 2020
ٹرمپ نے کہا۔ لڑائی جاری رہے گی
ٹرمپ نے اس سلسلے میں ٹویٹ کیا '' میں جی ایس اے کی ایملی مرفی کا ملک کے تئیں ان کی خود سپردگی اور وفاداری کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ان کو پریشان کیا گیا، دھمکی دی گئی اور گالیاں دی گئیں۔ اور میں نہیں چاہتا کہ یہ ان کے ، ان کے کنبے یا جی ایس اے کے کسی بھی ملازم کے ساتھ ہو۔ ہماری لڑائی جاری رہے گی اور مجھے یقین ہے کہ ہم جیتیں گے۔
یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ