اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کے طور پر چھوڑا وہائٹ ہاوس، جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں نہیں ہوں گے شامل

    Donald Trump Departs: فلوریڈا میں ٹرمپ اپنے مار آ لاگو ریزارٹ میں رہیں گے۔ وہیں نو منتخب صدر جو بائیڈن (Joe Biden) امریکی وقت کے مطابق، بدھ کو شام 5 بجے امریکہ کے 46 ویں صدر کے طور پر حلف لیں گے۔ 

    • Share this:
      واشنگٹن: سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (American President Donald Trump) کی بدھ کو وہائٹ ہاوس (White House) سے آخری وداعی ہوگئی۔ نزدیکی ملٹری ایئربیس سے اڑان بھرنے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ فلوریڈا (Florida) جائیں گے۔ روایت کو توڑتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ اپنے جانشین جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوئے۔

      74 سالہ ڈونالڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ وہائٹ ہاوس کے لان میں بچھے ایک چھوٹے ریڈ کارپیٹ سے ہوتے ہوئے مرین ون میں سوار ہوئے اور جائنٹ بیس اینڈریوز کے لئے چھوٹی دوری کی اڑان بھری، جہاں سے وہ فلوریڈا کے لئے ایئرفورس ون میں اڑان بھریں گے۔

      فلوریڈا میں ڈونالڈ ٹرمپ اپنے مار آ لاگو ریزارٹ میں رہیں گے۔ وہیں نومنتخب صدر جو بائیڈن (Joe Biden) امریکی وقت کے مطابق، شام 5 بجے امریکہ کے 46 ویں صدر کے طور پر عہدے کا حلف لیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: