واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کئی ماہ کے بد ظنی کے بعد آج ریکس ٹلرسن کو وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا۔ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا کہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر مائیک پومپوے، مسٹر ٹلرسن کی جگہ لیں گے اور وہ اچھا کام کریں گے۔
ٹرمپ نے ملک کے سب سے اعلی سفارتی عہدے پر 14 ماہ تک خدمات دینے کے لئے ٹلرسن کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ " سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپوے ہمارے نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔ وہ شاندار کام کریں گے"۔
ٹرمپ نے کہا کہ سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جینا هسپیل کو سی آئی اے کا سربراہ بنایا جائے گا۔ اس سے پہلے واشنگٹن پوسٹ نے ٹلرسن کی برخاستگی کی خبر دی تھی، جس کی تصدیق ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ سے کردی ہے۔
Mike Pompeo, Director of the CIA, will become our new Secretary of State. He will do a fantastic job! Thank you to Rex Tillerson for his service! Gina Haspel will become the new Director of the CIA, and the first woman so chosen. Congratulations to all!
ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو ٹلرسن سے عہدہ چھوڑنے کو کہا تھا اور اس کے بعد وہ افریقی دورے کو درمیان میں چھوڑ کر پیر کو واشنگٹن واپس آگئے تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔