اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عمران خان سے بولے ڈونلڈ ٹرمپ۔ کشمیر پر وزیر اعظم مودی کا بیان لوگوں کو پسند آیا

    ڈونلڈ ٹرمپ۔ عمران خان

    ڈونلڈ ٹرمپ۔ عمران خان

    ٹرمپ نے عمران خان کے سامنے ہاوڈی مودی میگا ریلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ’’ میں نے اتوار کو کافی جارحانہ بیان سنا۔ میں وہاں تھا۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہاں مجھے ہندوستان سے، وزیر اعظم مودی سے یہ بات سننے کو ملے گی‘‘۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نیویارک۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ہٹ کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی۔ نیویارک میں پیر کے روز ہوئی اس دو طرفہ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے عمران کے سامنے ہاوڈی مودی پروگرام میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ دئیے گئے خطاب کا ذکر کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کشمیر پر بیحد جارحانہ خطاب دیا، لیکن وہاں بڑی تعداد میں موجود لوگوں کو ان کا خطاب پسند آیا۔ انہوں نے مودی کے خطاب کی زبردست حمایت کی۔

      بتا دیں کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ہٹ کر آج وزیر اعظم مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہونے والی ہے۔ نیویارک میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:15 ہو گی۔

      ٹرمپ نے عمران خان کے سامنے ہیوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں منعقد ہاوڈی مودی میگا ریلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ’’ میں نے اتوار کو کافی جارحانہ بیان سنا۔ میں وہاں تھا۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہاں مجھے ہندوستان سے، وزیر اعظم مودی سے یہ بات سننے کو ملے گی‘‘۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ہیوسٹن میں ہوئے ہاوڈی مودی پروگرام میں پاکستان کا نام لئے بغیر کہا تھا ’’ ہندوستان کے فیصلوں ( کشمیر پر) سے انہیں دقت ہے، جن سے اپنا ملک نہیں سنبھل رہا۔ یہ وہ ہیں جو شدت پسندوں کو پالتے پوستے ہیں۔
      First published: