ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونالڈ ٹرمپ کو مواخذہ کی کارروائی سے راحت ، کیپیٹل ہل میں تشدد بھڑکانے کے الزامات سے ہوئے بری

Donald Trump Impeachment: ڈونالڈ ٹرمپ پر الزامات لگے تھے کہ انہوں نے چھ جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کیمپسمیں میں دنگے کروائے تھے ۔ اس واقعہ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔

  • Share this:
ڈونالڈ ٹرمپ کو مواخذہ کی کارروائی سے راحت ، کیپیٹل ہل میں تشدد بھڑکانے کے الزامات سے ہوئے بری
ڈونالڈ ٹرمپ کو مواخذہ کی کارروائی سے راحت ، کیپیٹل ہل میں تشدد بھڑکانے کے الزامات سے ہوئے بری

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بڑی راحت مل گئی ہے ۔ انہیں کیپٹل ہل میں تشدد کیلئے لوگوں کو بھڑکانے کے الزامات سے بری کردیا گیا ہے ۔ ٹرمپ 10 ووٹوں کے فرق سے بچ گئے ۔ ووٹنگ میں 57 سینیٹروں نے انہیں قصوروار پایا جبکہ 43 اراکین نے انہیں قصوروار نہیں پایا ۔ انہیں قصوروار قرار دینے کیلئے سینیٹ کو دوتہائی اکثریت یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت تھی ۔


ٹرمپ پر الزامات عائد کئے گئے تھے کہ انہوں نے چھ جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کیمپس میں دنگے کروائے تھے ۔ اس واقعہ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔ ریپبلکن پارٹی کے سات لیڈروں نے ڈیموکریٹکس کا ساتھ دیا اور ٹرمپ کے خلاف ووٹنگ کی ۔


یہ دوسرا موقع تھا جب ٹرمپ کو کسی مواخذہ کی کارروائی کے دوران بری کردیا گیا ۔ ہفتہ کو سینیٹ کے فیصلے کو ٹرمپ کی جیت کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ اس کے بعد اگر ٹرمپ چاہیں تو 2024 میں ایک مرتبہ پھر صدر کے عہدہ کیلئے الیکشن لڑسکتے ہیں ۔ تشدد بھڑکانے کے الزامات سے بری ہونے کے بعد ٹرمپ نے ایک بیان جاری کیا ۔ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ انہیں بدنام کرنے کیلئے سازش رچی تھی ۔


بتادیں کہ مواخذہ کی کارروائی کو لے کر مسلسل چار دنوں تک سماعت ہوئی ۔ اس کے بعد پانچویں دن ووٹنگ ہوئی ۔ اس سے پہلے سماعت کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ کے وکیلوں نے سینیٹ میں کہا کہ ریپبلکن لیڈر پر عائد الزامات سراسر جھوٹے ہیں اور ان کے خلاف مواخذہ کی کارروائی سیاست پر مبنی ہے ۔

جبکہ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو قصوروار ٹھہرایا جانا چاہئے اور دنگا بھڑکانے کی وجہ سے مستقبل میں ان کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جانی چاہئے ۔ ٹرمپ کے وکیلوں نے دعوی کیا کہ ان کے موکل کے خلاف مواخذہ کی کارروائی کے دوران لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے مطلوبہ ثبوت نہیں ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 14, 2021 08:13 AM IST