سعودی عرب میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت

سعودی عرب میں بھیجے جانے والی اضافی فورسز میں ریڈار اور میزائل سسٹم، ایک فضائی مہم ونگ اور دو جنگی ا سكوڈرن شامل ہیں۔

Nov 20, 2019 12:34 PM IST | Updated on: Nov 20, 2019 12:35 PM IST
سعودی عرب میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان: فائل فوٹو

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے مبینہ سنگین خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس کے گرد ونواح کے علاقے میں سکیورٹی کو مستعد کرنے کے مقصد سے مغربی ایشیائی خطے میں اضافی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی ہدایت دی ہے۔ ٹرمپ نے منگل کے روز کانگریس پارٹی کو خط لکھ کر کہا کہ ایران علاقے میں سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ اسی کے ساتھ  انہوں نے خط میں سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر ہوئے حملوں کا بھی ذکر کیا۔

سعودی عرب میں بھیجے جانے والی اضافی فورسز میں ریڈار اور میزائل سسٹم، ایک فضائی مہم ونگ اور دو جنگی ا سكوڈرن شامل ہیں ۔ اس ہدایت کے بعد اس علاقے میں امریکی مسلح افواج کی کل تعداد بڑھ کر 3،000 ہو جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ اضافی سکیورٹی فورسز کا پہلا دستہ آ گیا ہے جبکہ بقیہ فورس آنے والے ہفتوں میں وہاں جائے گی۔

Loading...

Loading...