ہوم » نیوز » عالمی منظر

شمالی کوریا کے مسئلہ پر ٹرمپ نے مون سے کی بات

بیڈمنسٹر۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد کی گئی نئی پابندیوں کے تعلق سے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے بات چیت کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 07, 2017 01:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شمالی کوریا کے مسئلہ پر ٹرمپ نے مون سے کی بات
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

بیڈمنسٹر۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد کی گئی نئی پابندیوں کے تعلق سے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے بات چیت کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کل ٹویٹ کر کے کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر جناب مون سے بات چیت ہوئی۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے حق میں اقوام متحدہ میں0۔15 سے ووٹنگ ہوئی ہے۔


جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسٹر مون اور اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت میں شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ اور پابندیاں لگانے کے تعلق سے اتفاق ہوا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر کے ترجمان پارک سو ہیون نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے تک ٹیلی فون پر بات چیت میں شمالی کوریا پر لگام لگانے کے لئے باہمی تعاون کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

First published: Aug 07, 2017 01:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading